Home نیوز پاکستان راولپنڈی میں ڈینگی بے قابو ہونے لگا 24 گھنٹوں کے دوران 61 افراد میں وائرس کی تصدیق

راولپنڈی میں ڈینگی بے قابو ہونے لگا 24 گھنٹوں کے دوران 61 افراد میں وائرس کی تصدیق

Share
Share

راولپنڈی: چوبیس گھنٹوں کے دوران 61 افراد میں ڈینگی پازیٹیو کی تصدیق کے بعد الائیڈ اسپتالوں میں زیر علاج ڈینگی مریضوں کی تعداد 138 ہوگئی۔

ضلع راولپنڈی میں ایک روز کے دوران ڈینگی کے 61 مریض سامنے آئے جبکہ رواں سیزن اب تک ڈینگی سے متاثرہ کنفرم مریضوں کی تعداد 1172 تک پہنچ گئی ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 32 مریض پوٹھوہار ٹاؤن جبکہ سات مریض میونسپل کارپوریشن حدود سے آئے۔ راولپنڈی کنٹونمنٹ ایریا سے 11، پوٹھوہار رولر سے 15، چکلالہ کنٹونمنٹ اور کہوٹہ سے 3 تین، پوٹھوہار رولر سے 4 اور گوجر خان سے ایک مریض سامنے آیا۔

محکمہ صحت کے مطابق رواں برس ڈینگی لاروا ملنے پر ایس او پیز کی خلاف ورزی پر شہریوں کے خلاف مجموعی طور پر 3462 ایف آئی آرز درج کی گئیں جبکہ ڈینگی لاروا ملنے پر 1401 عمارتوں کو سربمہر جبکہ 2502 چالان ٹکٹ جاری کیے گئے۔

گزشتہ کارروائیوں کے دوران شہریوں کو احتیاط برتنے کی وارننگ کے باوجود ڈینگی لاروا دوبارہ ملنے پر انہیں مجموعی طور پر ایک کروڑ 68 لاکھ 39 ہزار روپے سے زائد جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔

Share
Related Articles

نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار کا عمان کے وزیرِ خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ

اسلام آباد:نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے سلطنتِ عمان...

پاکستان سمیت دنیا بھر میں مسیحی برادری آج ایسٹر کا تہوار منا رہی ہے،صدر،وزیراعظم کی مبارکباد

اسلام آباد:پاکستان سمیت دنیا بھر میں مسیحی برادری آج ایسٹر کا تہوار...

حج انتظامات، عازمین کو حاجی کیمپ سے ٹکٹ، ویزہ، شناختی لاکٹ، اسٹیکرز اور موبائل سم ملے گی

اسلام آباد:وفاقی وزیر مذہبی امور کی زیرصدارت حج انتظامات کے حوالے سے...

اسلام آباد سمیت تمام ہائی کورٹس میں مستقل چیف جسٹس تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:ملک کی چاروں ہائی کورٹس سمیت اسلام آباد ہائی کورٹ میں...