Home Uncategorized دانیہ شاہ کی وائرل ویڈیوز کے بعد طلاق کی افواہیں، حکیم شہزاد بھی بول پڑے

دانیہ شاہ کی وائرل ویڈیوز کے بعد طلاق کی افواہیں، حکیم شہزاد بھی بول پڑے

Share
Share

لاہور: مرحوم عامر لیاقت حسین کی سابقہ اہلیہ اور ٹک ٹاکر دانیہ شاہ کی ایک نوجوان لڑکے کے ساتھ وائرل ہونے والی ویڈیوز پر ان کے دوسرے شوہر حکیم شہزاد نے وضاحت دے دی ہے۔

حکیم شہزاد نے سوشل میڈیا پر زیر گردش افواہوں اور طلاق کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ دانیہ ان کی بیوی ہیں اور رہیں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ ایک آزاد خیال شخص ہیں اور دانیہ شاہ اپنی زندگی اپنی مرضی سے جی سکتی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ لڑکا خواجہ سرا اور دانیہ کا کیمرہ مین ہے، جسے انہوں نے خود بطور ملازم رکھا ہے۔

شہزاد کا مزید کہنا تھا کہ انہوں نے دانیہ کو 20 ایکٹر زمین، دو کروڑ کی گاڑی، سونا اور 15 شوٹر دیے ہیں، اور وہ دانیہ کے کسی بھی کام پر اعتراض نہیں کرتے۔

سوشل میڈیا پر دانیہ کی وائرل ویڈیوز پر طلاق کی افواہوں کو مسترد کرتے ہوئے حکیم شہزاد نے کہا کہ افواہیں پھیلانے والے لوگ منفی سوچ کے حامل ہیں۔

Share
Related Articles

جامشورو میں مسافر وین پہاڑی سے نیچے جاگری ، 14 افراد جاں بحق

حیدرآباد : اندرون سندھ کے ضلع جامشورو میں مسافر وین پہاڑی سے...

جماعت اسلامی کا متوقع غزہ مارچ، اسلام آباد میں سیکیورٹی ہائی الرٹ، ریڈ زون سیل

اسلام آباد:وفاقی دارالحکومت میں جماعت اسلامی کی جانب سے متوقع غزہ مارچ...

لیبیا میں تارکین وطن کی ایک اور کشتی ڈوب گئی ،11افرادجاں بحق، 4پاکستانی بھی شامل

اسلام آباد: لیبیا میں تارکین وطن کی ایک اور کشتی ڈوب گئی...

معاشی استحکام نے مارکیٹ کو نئی زندگی بخشی اور ترقی کی نئی راہیں کھولی ہیں، محمد اورنگزیب

اسلام آباد:وفاقی وزیر برائے خزانہ و محصولات، سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا...