Home Uncategorized بھارتی گلوکار ہنی سنگھ کا پاکستان میں کنسرٹ کرنے کا اعلان

بھارتی گلوکار ہنی سنگھ کا پاکستان میں کنسرٹ کرنے کا اعلان

Share
Share

 

ابو ظہبی: بھارتی پنجابی ریپر، گلوکار اور موسیقار یو یو ہنی سنگھ نے پاکستان میں پرفارم کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

 

حال ہی میں ابوظہبی میں منعقد ہونے والی آئیفا ایوارڈز 2024 کی تقریب کے دوران ریڈ کارپٹ پر ان سے پاکستانی مداحوں کے بارے میں سوال کیا گیا۔

 

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں ہنی سنگھ نے کہا کہ ان کے پاکستانی فینز کے لیے پیغام یہ ہے کہ وہ دعا کریں کہ وہ جلد ہی پاکستان میں پرفارم کرنے آئیں۔

 

 

انہوں نے اپنے پسندیدہ پاکستانی فنکاروں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ وہ مہدی حسن، غلام علی، علی عظمت، عاطف اسلم، صنم ماروی اور دیگر کئی فنکاروں کو پسند کرتے ہیں۔

 

 

ہنی سنگھ نے مزید بتایا کہ وہ دبئی میں 12 سال سے کنسرٹس کر رہے ہیں، جہاں پاکستانی مداح بڑی تعداد میں شریک ہوتے ہیں۔ تاہم انہوں نے کہا کہ ان کے وہ فینز جو پاکستان میں ہیں اور دبئی نہیں آسکتے، وہ بھی انہیں پاکستان میں دیکھنا چاہتے ہیں۔

 

 

آخر میں ہنی سنگھ نے تصدیق کی کہ وہ اگلے سال پہلی بار انگلینڈ ٹور پر جا رہے ہیں اور اگر وقت ملا تو پاکستان آ کر پرفارم کریں گے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...