Home نیوز پاکستان انٹرنیٹ تک بلاتعطل رسائی کے لئے آئی پی اور وی پی این رجسٹریشن کا آغاز

انٹرنیٹ تک بلاتعطل رسائی کے لئے آئی پی اور وی پی این رجسٹریشن کا آغاز

Share
Share

اسلام آباد:انٹرنیٹ تک بلاتعطل رسائی کیلئے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن (پی ٹی اے) نے آئی پی اور وی پی این رجسٹریشن کا آغاز کر دیا۔

فری لانسرز، کاروباری اداروں، سفارتخانوں کو وی پی این رجسٹریشن کی پیشکش کی گئی ہے۔

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن (پی ٹی اے) کا کہنا ہے کہ آئی پی اور وی پی این رجسٹریشن سے انٹرنیٹ تک بلاتعطل رسائی ہوگی۔

غیرملکی مشنزفوری اپنا وی پی این پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن (پی ٹی اے) کے ساتھ رجسٹرڈ کرائیں، رجسٹریشن کا عمل انٹرنیٹ فراہم کنندہ کی تصدیق کے بعد 2 سے 3 دن میں مکمل ہوگا۔

پی ٹی اے نے کہا کہ وی پی این رجسٹریشن کیلئے کوئی فیس نہیں ہے، 5 یا زائد آئی پی ایڈریس پر آئی پی وائٹ لسٹنگ کی فیس لاگو ہوگی، بیرون ملک سرور جن کے صارفین پاکستان میں ہیں، رجسٹرڈ ہونا بھی ضروری ہے۔

Share
Related Articles

محسن نقوی سے برطانوی نائب وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات، مشترکہ اقدامات پر گفتگو

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے برطانوی وزیر خارجہ برائے...

پی ٹی آئی احتجاج، انٹرنیٹ اور موبائل سروس جزوی معطل کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے 24 نومبر کے احتجاج کے پیش نظر...

پی آئی اے کی نجکاری کے لیے دوبارہ بولیاں مانگنے کافیصلہ

اسلام آباد: سینیٹر طلال چوہدری کی زیرِ صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی...

وزیراعظم کی طبیعت ناساز،نیشنل ایکشن پلان کی اپیکس کمیٹی کا آج ہونے والا اجلاس موٴخر

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت نیشنل ایکشن پلان کی اپیکس...