Home Uncategorized ایران کی جانب سے میزائلوں سے حملے پراسرائیلی وزیر کا سخت ردعمل آ گیا

ایران کی جانب سے میزائلوں سے حملے پراسرائیلی وزیر کا سخت ردعمل آ گیا

Share
Share

تل ابیب:اسرائیلی وزیر خزانہ بیزالیل سموترخ نے تل ابیب پر میزائل حملے پر ردعمل دیا اور کہا کہ تہران اس لمحے پر پچھتائے گا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر دھمکی آمیز بیان میں 44 سالہ اسرائیلی وزیر خزانہ نے کہا کہ غزہ، حزب اللّٰہ اور لبنانی ریاست کی طرح ایران بھی اس لمحے پر پچھتائے گا۔

مزاحمتی تنظیموں حماس سربراہ اسماعیل ہانیہ اور حزب اللّٰہ سربراہ حسن نصر اللّٰہ کو مختلف اوقات میں اسرائیل کی طرف سے نشانہ بنائے جانے کے بعد تہران نے ردعمل دیا اور اسرائیل پر 400 میزائل فائر کیے ہیں۔

عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق ایران کے میزائل کا ہدف اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب تھا، جس کے بعد پورے اسرائیل میں سائرن بجنے لگے۔

ادھر اسرائیل پر ایران کے حملے کی خبر سامنے آتے ہی امریکی صدر جو بائیڈن نے قومی سلامتی ٹیم کی میٹنگ طلب کرلی ہے۔

Share
Related Articles

بشریٰ بی بی بھی غلامانہ انصاف کے نظام کا شکار ہے،وہ اس نظام کو قبول نہیں کریں گے،عمران خان

راولپنڈی:بانی پی ٹی آئی سے وکلا نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی،...

سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس ایک لاکھ 11...

پنجاب کی ایئر لائن کے قیام کی تجویز کا جائزہ لیا جا رہا ہے، مریم نواز

لاہور:وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم کی...