Home Uncategorized صدر جوبائیڈن نے امریکی افواج کو اسرائیل کا دفاع کرنے کا حکم دے دیا

صدر جوبائیڈن نے امریکی افواج کو اسرائیل کا دفاع کرنے کا حکم دے دیا

Share
Share

واشنگٹن:امریکی صدر جو بائیڈن نے ایرانی حملوں کے بعد امریکی افواج کو اسرائیل کا دفاع کرنے کا حکم دے دیا۔

ترجمان وائٹ ہاؤس نے بتایا کہ ایرانی حملوں کی صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں، امریکی صدر بائیڈن اور نائب صدر کملا ہیرس وائٹ ہاؤس میں موجود ہیں۔

وائٹ ہاؤس کے مطابق جو بائیڈن نے امریکی فوج کو اسرائیل آنے والے ایرانی میزائلوں کو مار گرانے اور اسرائیل کا دفاع کرنے کا حکم دے دیا۔

دوسری جانب اپنے بیان امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا تھا کہ امریکا اسرائیل کے دفاع کےلیے تیار ہے۔

انکا کہنا تھا کہ امریکا خطے میں امریکی اہلکاروں کی حفاظت کےلیے بھی تیار ہے۔

خیال رہے کہ ایران نے اسرائیل پر بیلسٹک میزائل سے حملہ کیا اور 400 میزائل داغ دیے۔

اسکے بعد اسرائیل نے جنگی کابینہ کا اجلاس طلب کرلیا تھا جبکہ امریکی صدر نے بھی قومی سلامتی ٹیم کی بھی میٹنگ بلالی۔

دوسری جانب ایران کے پاسداران انقلاب نے اسرائیل پر میزائل حملے کے بعد اپنا بیان جاری کرتے ہوئے اسے اسماعیل ہانیہ اور حسن نصر اللّٰہ کا بدلہ قرار دیا۔

پاسداران انقلاب کا کہنا تھا کہ اسرائیل نے جوابی کارروائی کی تو دوبارہ نشانہ بنایا جائے گا۔

خیال رہے کہ امریکی میڈیا کی جانب سے دعویٰ کیا جارہا تھا کہ ایران آئندہ 12 گھنٹوں میں اسرائیل پر حملہ کرسکتا ہے۔ امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے اپنے اسرائیل میں امریکی سفارتکاروں کو بم شیلٹر کے قریب رہنے کا حکم دے دیا گیا۔

Share
Related Articles

بشریٰ بی بی بھی غلامانہ انصاف کے نظام کا شکار ہے،وہ اس نظام کو قبول نہیں کریں گے،عمران خان

راولپنڈی:بانی پی ٹی آئی سے وکلا نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی،...

سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس ایک لاکھ 11...

پنجاب کی ایئر لائن کے قیام کی تجویز کا جائزہ لیا جا رہا ہے، مریم نواز

لاہور:وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم کی...