ایران کے اسرائیل پر حملے کے بعد آیت اللہ خامنہ ای منظرعام پر آگئے،امریکا اور یورپی ممالک پرکڑی تنقید
Share your love
تہران: ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای جو حسن نصر اللہ کی شہادت کے بعد محفوظ مقام پر منتقل ہوگئے تھے گزشتہ روز کے اسرائیل پر میزائل حملوں کے بعد آج پہلی بار منظر عام پر آگئے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلبا کے اعزاز میں رکھی گئی تقریب میں شرکت کی۔
تقریب سے خطاب میں آیت اللہ خامنہ ای نے مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کا ذمہ دار امریکا اور یورپی ممالک کو ٹھہراتے ہوئے کڑی تنقید کی۔
ایران کے سپریم لیڈر نے کہا کہ خطے میں امن صرف اس صورت میں قائم ہوسکتا ہے جب امریکا اور یورپی ممالک اپنی مداخلت بند کردیں اور خطے کے ممالک اپنا انتظام خود سنبھال لیں۔
آیت اللہ خامنہ ای نے مزید کہا کہ حسن نصراللہ کی شہادت پر ملک میں سوگ کی فضا ہے لیکن سوگواری کا مطلب کسی کونے میں بیٹھ جانا نہیں ہے۔ ہمیں اپنا سفر جاری رکھنا ہے۔