Home Uncategorized اسرائیل کی جوابی حملے کی دھمکی، ایران نے اپنے ایٹمی ہتھیاروں کو محفوظ کرلیا

اسرائیل کی جوابی حملے کی دھمکی، ایران نے اپنے ایٹمی ہتھیاروں کو محفوظ کرلیا

Share
Share

تہران: ایران کے200 سے زائد بیلسٹک میزائل سے حملوں کا جواب دینے کی اسرائیل کی دھمکی سے ایٹمی جنگ چھیڑنے کا خدشہ پیدا ہوگیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے ایران کو سنگین نتائج بھگتنے کی دھمکی دی ہے لیکن انھوں نے جوابی حملے کے وقت اور نوعیت سے متعلق کچھ نہیں بتایا۔

تاہم صیہونی ریاست کے کچھ حکام نے عندیہ دیا ہے کہ ایران پر جوابی حملے میں اس کی جوہری تنصیبات یا تیل کے ذخائر کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔

دوسری جانب دفاعی امور کے ماہر اور مشرق وسطیٰ کی صورت حال پر نظر رکھنے والے تجزیہ کاروں نے خدشہ ظاہر کیا ہے اسرائیل ممکنہ طور ایران کے جوہری پلانٹ اور ہتھیاروں کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔

جس پر آج ایران کی جوہری توانائی کی تنظیم کی جانب سے جاری غیر معمولی بیان میں کہا گیا ہے کہ ملک کی جوہری تنصیبات کو کسی بھی حملے سے محفوظ بنانے کے لیے اقدامات کرلیے ہیں۔

 

اس موقع پر ایران کی جوہری توانائی کی تنظیم کے اس بیان کی اہمیت بہت بڑھ گئی ہے اور امریکا سمیت مغربی ممالک ممکنہ ایٹمی جنگ کو روکنے کے لیے سر جوڑ کر بیٹھ گئے ہیں۔

Share
Related Articles

لیلیٰ زبیری نے کس بالی ووڈ اداکار کے ساتھ کام کرنے سے انکار کیا؟

 سینئر اداکارہ لیلیٰ زبیری نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں ماضی میں...

برطانوی پارلیمنٹ نے ماہرہ خان کو اچیومنٹ ایوارڈ سے نواز دیا

لندن:پاکستان شوبز انڈسٹری سے وابستہ سْپر اسٹار معروف اداکارہ ماہرہ خان کو...

کم عمری میں شادی میری ایک ضد اور بے وقوفی تھی،نادیہ خان

کراچی :پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف میزبان و اداکارہ نادیہ خان نے...

ڈونلڈ ٹرمپ کے صدر منتخب ہوتے ہی ان کے اثاثوں میں بڑا اضافہ

واشنگٹن : ڈونلڈ ٹرمپ کے صدر منتخب ہوتے ہی ان کے اثاثوں...