Home Uncategorized اطالوی خاتون نے دنیا کی سب سے موٹی زبان کا ریکارڈ اپنے نام کر لیا

اطالوی خاتون نے دنیا کی سب سے موٹی زبان کا ریکارڈ اپنے نام کر لیا

Share
Share

میلان: اٹلی سے تعلق رکھنے والی خاتون نے دنیا کی سب سے موٹی زبان کا ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق 37 سالہ ایمبرا کولینا نے گینیز ورلڈ ریکارڈز کو بتایا کہ انہوں نے دانتے بارنز (مردوں کی کیٹیگری میں موٹی زبان کے سابق ریکارڈ ہولڈر) کی تصاویر دیکھنے کے بعد ریکارڈ کیلئے اپلائی کرنے کا فیصلہ کیا۔

ایک ڈاکٹر کی جانب سے ایمبرا کولینا کی زبان کی پیمائش تین بار کی گئی اور آفیشل اوسط پیمائش 5.44 انچز سامنے آئی۔

انہوں نے خواتین کی کیٹیگری کا یہ ریکارڈ امریکی ریاست اوریگن سے تعلق رکھنے والی جینی ڈو وینڈر سے حاصل کیا جنہوں نے رواں برس کے ابتداء میں زبان کی 5.21 انچز کی پیمائش کے ساتھ ریکارڈ اپنے نام کیا تھا۔

Share
Related Articles

بشریٰ بی بی بھی غلامانہ انصاف کے نظام کا شکار ہے،وہ اس نظام کو قبول نہیں کریں گے،عمران خان

راولپنڈی:بانی پی ٹی آئی سے وکلا نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی،...

سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس ایک لاکھ 11...

پنجاب کی ایئر لائن کے قیام کی تجویز کا جائزہ لیا جا رہا ہے، مریم نواز

لاہور:وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم کی...