Home Uncategorized ویت نام میں برڈ فلو کی وجہ سے دو ماہ میں 53 شیر اور چیتے مر گئے

ویت نام میں برڈ فلو کی وجہ سے دو ماہ میں 53 شیر اور چیتے مر گئے

Share
Share

ہنوئی: ویت نام کے چڑیا گھروں میں برڈ فلو کی وجہ سے 50 سے زائد شیر اور چیتے ہلاک ہوگئے۔

خبررساں ادارے اے ایف پی کے مطابق بدھ کے روز سرکاری میڈیا نے رپورٹ کیا کہ ملک کے جنوبی حصے میں واقع مائی کیونہ سفاری پارک اور ووآن شوئی زو میں دو ماہ کے دوران 53 شیر اور چیتے ہلاک ہوئے ہیں۔

سرکاری خبر رساں ادارے وی این اے نے بتایا ہے کہ نیشنل سینٹر فار اینیمل ہیلتھ کی جانب سے کی گئی جانچ کے مطابق ان جانوروں کی موت H5N1 وائرس (برڈ فلو) کی وجہ سے واقع ہوئی۔

جنگلی حیات کے تحفظ کام کرنے والی غیرسرکاری تنظیم ایجوکیشن فار نیچر ویت نام ( ای این وی) کے مطابق گذشتہ سال کے اختتام تک ملک کے سرکاری اور نجی چڑیا گھروں میں شیر، ببرشیر اور چیتوں کی مجموعی تعداد 385 تھی۔ ان میں سے 310 جانور 16 نجی فارم ہاؤس اور چڑیاگھروں میں رکھے گئے ہیں، جبکہ باقی شیر سرکاری چڑیا گھروں میں ہیں۔

عالمی ادارہ صحت کے مطابق 2022 سے ممالیہ میں برڈ فلو کی وبا پھیلنے کے واقعات میں اضافہ ہورہا ہے۔ یہ وائرس انسانوں کو بھی متاثر کرسکتا ہے اور شدید صورت میں انسان کی موت بھی واقع ہوسکتی ہے۔ رواں سال تھائی لینڈ میں واقع دنیا کے سب سے بڑے بریڈنگ فارم میں برڈ فلو کی وجہ سے درجنوں شیروں کی موت واقع ہوگئی تھی۔

Share
Related Articles

بشریٰ بی بی بھی غلامانہ انصاف کے نظام کا شکار ہے،وہ اس نظام کو قبول نہیں کریں گے،عمران خان

راولپنڈی:بانی پی ٹی آئی سے وکلا نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی،...

سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس ایک لاکھ 11...

پنجاب کی ایئر لائن کے قیام کی تجویز کا جائزہ لیا جا رہا ہے، مریم نواز

لاہور:وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم کی...