Home نیوز پاکستان دفاعی منصوبوں کے لئے 45 ارب روپے کی سپلیمنٹری گرانٹ منظور

دفاعی منصوبوں کے لئے 45 ارب روپے کی سپلیمنٹری گرانٹ منظور

Share
Share

اسلام آباد: اقتصادی رابطہ کمیٹی نے دفاعی منصوبوں کے لیے 45 ارب روپے کی سپلیمنٹری گرانٹ سمیت دیگر اہم منصوبوں کے لیے رقم جاری کرنے کی منظوری دے دی۔

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت ای سی سی کا اجلاس ہوا جہاں ای سی سی نے اینٹی ریبیز ویکسین کی قیمت میں اضافے کی منظوری دے دی، جس کے تحت فی وائل قیمت 891.65 روپے سے بڑھا کر 1980 روپے کر دی گئی اور اضافی قیمت امپورٹ شدہ مواد کے خرچے کو پورا کرے گی۔

ای سی سی نے اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کے ملازمین کے الاؤنس میں اضافے کا فیصلہ کیا، ملازمین کے لیے ڈیلی الاؤنس میں 20 گنا اضافے کی منظوری سے مالی اثر 264.744 ملین روپے ہوگا۔

پاکستان میں کوپ 29 کی تیاری کے لیے 150 ملین روپے کے تکنیکی سپلیمنٹری گرانٹ کی منظوری دی گئی ہے،کوپ 29 نومبر کو آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں ہوگا جہاں پاکستان اپنے ماحولیاتی اقدامات کو عالمی سطح پر پیش کرے گا۔

اجلاس میں جنوبی ایشیائی گیمز کی میزبانی کے لیے 400 ملین روپے کی درخواست پر مزید غور کیا گیا اور مزید تفصیلات کے ساتھ دوبارہ منصوبہ پیش کرنے کی ہدایت کی گئی۔

وزیرخزانہ کی زیرصدارت دفاعی منصوبوں کے لیے 45 ارب روپے کی سپلیمنٹری گرانٹ منظور کرلی گئی اور موجودہ مالی سال میں مختلف دفاعی منصوبوں کے لیے فنڈز فراہم کیے جائیں گے۔

Share
Related Articles

ارسا کاصوبوں میں پانی کی تقسیم سے متعلق اپنے فیصلوں پر مکمل اعتماد کا اظہار

اسلام آباد:انڈس ریور سسٹم اتھارٹی (ارسا) نے صوبوں میں پانی کی تقسیم...

اسلام آباد میں موسلا دھار بارش، شدید ژالہ باری، سڑک کنارے کھڑی گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے

اسلام آباد:وفاقی دارالحکومت میں موسلا دھار بارش اور شدید ژالہ باری ہوئی...

پاکستان کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

اسلام آباد:ملک کے مختلف حصوں میں منگل اور بدھ کی درمیانی شب...

حکومت کا ایک بار پھر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام کو نہ دینے کا فیصلہ

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عالمی منڈیوں میں تیل...