Home نیوز پاکستان صوبائی دارالحکومت میں دفعہ 144 لگانے کا اقدام لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج

صوبائی دارالحکومت میں دفعہ 144 لگانے کا اقدام لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج

Share
Share

لاہور: صوبائی دارالحکومت چھ دن کے لیے دفعہ 144 لگانے کا اقدام لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت لاہور میں 3 اکتوبر سے 8 اکتوبر تک دفعہ 144 کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے۔

شہری ملک ناجی اللہ نے متفرق درخواست لاہور ہائی کورٹ میں دائر کی جس میں حکومت پنجاب اور ڈپٹی کمشنر لاہور کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں موٴقف اپنایا گیا ہے کہ دفعہ 144 نافذ کرنا غیر قانونی اور غیر آئینی ہے، آئین پاکستان شہریوں کو احتجاج کا حق دیتا ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت لاہور میں 3 اکتوبر سے 8 اکتوبر تک دفعہ 144 کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز حکومت پنجاب نے لاہور میں بھی 6 دن کے لیے دفعہ 144 نافذ کر دی تھی جس کے تحت شہر میں ہر قسم کے سیاسی اجتماعات، دھرنے، جلسے، مظاہرے، احتجاج اور ایسی تمام سرگرمیوں پر پابندی عائد ہے۔

Share
Related Articles

محسن نقوی سے برطانوی نائب وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات، مشترکہ اقدامات پر گفتگو

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے برطانوی وزیر خارجہ برائے...

پی ٹی آئی احتجاج، انٹرنیٹ اور موبائل سروس جزوی معطل کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے 24 نومبر کے احتجاج کے پیش نظر...

پی آئی اے کی نجکاری کے لیے دوبارہ بولیاں مانگنے کافیصلہ

اسلام آباد: سینیٹر طلال چوہدری کی زیرِ صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی...

وزیراعظم کی طبیعت ناساز،نیشنل ایکشن پلان کی اپیکس کمیٹی کا آج ہونے والا اجلاس موٴخر

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت نیشنل ایکشن پلان کی اپیکس...