Home Uncategorized مودی سرکار نفرت انگیز پالیسی کے خلاف ارکان اسمبلی کا احتجاج، تیسری منزل سے چھلانگ لگا دی

مودی سرکار نفرت انگیز پالیسی کے خلاف ارکان اسمبلی کا احتجاج، تیسری منزل سے چھلانگ لگا دی

Share
Share

نئی دہلی: مودی سرکار کی نفرت آمیز پالیسی سے صرف اقلیتیں ہی پریشان نہیں بلکہ خود بی جے پی کے ارکان بھی سراپا احتجاج بن گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مہاراشٹرا اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر اور تین ارکان اسمبلی نے شیڈول ٹرائبز کیٹیگری میں ڈھنگر کمیونیٹی کو شامل کرنے پر احتجاجاً سیکٹریٹ کی تیسری منزل سے چھلانگ لگادی۔

سیکٹریٹ سے چھلانگ لگانے والوں میں بے جے پی کے ایک رکن اسمبلی بھی شامل ہیں تاہم تیسری منزل سے چھلانگ لگانے والے چاروں ارکان محفوظ رہے کیوں کہ زمین سے کچھ اوپر لچکدار جال تھا۔

ارکان اسمبلی جس جال پر گرے وہ 2012 میں خودکشی کی کوشش کرنے والوں کی جان بچانے کے لیے لگایا گیا تھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مہاراشٹرا کی ڈھنگر ایک خانہ بدوش کمیونٹی ہے اور انھیں اسے سرکاری ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں 3 فیصد کوٹہ ملتا ہے جو 7 فیصد ہو جائے گا۔

یاد رہے کہ بھارتی ریاست منی پور میں دو قبائلوں کے درمیان بھی ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں کوٹے پر ہونے والے خون ریز فسادات میں درجنوں افراد مارے جاچکے ہیں۔

Share
Related Articles

جامشورو میں مسافر وین پہاڑی سے نیچے جاگری ، 14 افراد جاں بحق

حیدرآباد : اندرون سندھ کے ضلع جامشورو میں مسافر وین پہاڑی سے...

جماعت اسلامی کا متوقع غزہ مارچ، اسلام آباد میں سیکیورٹی ہائی الرٹ، ریڈ زون سیل

اسلام آباد:وفاقی دارالحکومت میں جماعت اسلامی کی جانب سے متوقع غزہ مارچ...

لیبیا میں تارکین وطن کی ایک اور کشتی ڈوب گئی ،11افرادجاں بحق، 4پاکستانی بھی شامل

اسلام آباد: لیبیا میں تارکین وطن کی ایک اور کشتی ڈوب گئی...

معاشی استحکام نے مارکیٹ کو نئی زندگی بخشی اور ترقی کی نئی راہیں کھولی ہیں، محمد اورنگزیب

اسلام آباد:وفاقی وزیر برائے خزانہ و محصولات، سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا...