Home کھیل ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ، سری لنکا کو لگاتار دوسری شکست

ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ، سری لنکا کو لگاتار دوسری شکست

Share
Share

دبئی:ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ 2024ء میں ایشین چیمپئن سری لنکا کو آسٹریلین ٹیم نے بھی شکست سے دوچار کردیا ہے۔

ایونٹ میں افتتاحی روز پہلے گروپ میچ میں سری لنکا ویمنز ٹیم کو پاکستان سے 31 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا آج آسٹریلیا نے اسے 6 وکٹ سے مات دی ہے۔

شارجہ میں کھیلے گئے ایونٹ کے پانچویں میچ میں سری لنکن ٹیم نے پہلے بیٹنگ کی اور مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹ پر 93 رنز بنائے تھے۔

ٹی 20 ورلڈ کپ کے اس میچ میں سری لنکا کی طرف سے نیلاکشیکا سلوا 29 رنز بناکر ناقابل شکست رہیں جبکہ ہرشیتھا سمارا وکرما 23 اور انوشکا سنجیوانی نے16رنز بنائے۔

دوسری طرف آسٹریلوی ویمنز کی میگن شاٹ 3، سوفی مولینکس نے 2 وکٹ حاصل کیں۔

ہدف کے تعاقب میں آسٹریلوی ٹیم نے 94 رنز کا ہدف 4 وکٹ کے نقصان پر 15ویں اوورز میں حاصل کرلیا، بیتھ مونی نے 43 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی ۔

ایلیسا پیری نے 17 اور ایشلیگ گارڈنر نے 12 رنز بنائے جبکہ سری لنکا کی سوگندیکا کماری، آینو کارانا ویرا، اودشکاپرا بودھانی نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔

ایشین چیمپئن سری لنکا کےلیے لگاتار دو شکستوں کے بعد گروپ اے سے اگلے مرحلے کوالیفائی کرنا مشکل ہوگیا ہے، اسے اگلے مرحلے کےلیے اپنے اگلے دونوں میچز جیتنا ہوں گے، جو بھارت اور نیوزی لینڈ کے خلاف ہیں۔

Share
Related Articles

ناروے کو شکست، انگلینڈ فیفا ورلڈ کپ 2026 کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا

جوڈ بیلنگھم کی شاندار کارکردگی، اضافی وقت میں فیصلہ کن گول کر...

سوئٹزرلینڈ کو شکست، ارجنٹینا سیمی فائنل میں پہنچ گیا

اضافی وقت میں 10 کھلاڑیوں تک محدود سوئٹزرلینڈ کو 3-1 سے شکست،...

فیفا ورلڈ کپ 2026: فرانس نے مراکش کو 0-2 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی

فرانس کی شاندار کامیابی، آٹھویں بار سیمی فائنل میں رسائی ہوسٹن: 2026...

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...