Home Uncategorized بھارتی وزیر خارجہ کے دورہ پاکستان میں دوطرفہ مذاکرات کا امکان مسترد

بھارتی وزیر خارجہ کے دورہ پاکستان میں دوطرفہ مذاکرات کا امکان مسترد

Share
Share

نئی دلی: بھارت کے وزیرخارجہ سبرامینم جے شنکر نے پاکستان میں شیڈول شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سربراہی اجلاس میں شرکت کے دوران دو طرفہ مذاکرات کے امکان کو مسترد کردیا۔

خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق بھارت کے وزیرخارجہ جے شنکر نے نئی دہلی میں ایک تقریب میں پاک-بھارت تعلقات سے متعلق سوال پر کہا کہ مجھے توقع ہے کہ میڈیا کی بھرپور توجہ ہوگی کیونکہ تعلقات کی نوعیت ایسی ہے لیکن میں کہنا چاہتا ہوں یہ اجلاس کثیرالملکی ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ میں وہاں پاکستان اور بھارت کے درمیان تعلقات پر بات کرنے کے لیے نہیں جا رہا ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ میں وہاں ایس سی او کے رکن ملک کی حیثیت سے جا رہا ہوں لیکن میں ایک سنجیدہ اور مہذب شہری ہوں تو میں اسی طرح کا رویہ اپناؤں گا۔

یاد رہے کہ بھارت کی وزارت خارجہ نے گزشتہ روز تصدیق کی تھی کہ وزیرخارجہ جے شنکر ایس سی او اجلاس میں شرکت کے لیے اسلام آباد جائیں گے جو 15 اور 16 اکتوبر کو شیڈول ہے۔

بھارتی وزارت خارجہ نے جے شنکر کے دورے کے موقع پر پاکستانی رہنماؤں سے ملاقات کے حوالے سے کوئی وضاحت نہیں کی تھی۔

اس سے قبل پاکستان کی وزارت خارجہ نے تصدیق کی تھی کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو ایس سی او کونسل کے اجلاس میں شرکت کی دعوت دی گئی تھی۔

ترجمان وزارت خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ کا کہنا تھا کہ بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کو اجلاس میں شرکت کے لیے دعوت نامہ بھیج دیا گیا تھا اور چند ممالک نے اجلاس میں شرکت کی تصدیق کردی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان تعلقات طویل عرصے سے معمول پر نہیں ہیں لیکن 2019 میں پیش آنے والے واقعات کے بعد دونوں ممالک کے تعلقات انہتائی کشیدہ رہے ہیں۔

Share
Related Articles

جماعت اسلامی کا متوقع غزہ مارچ، اسلام آباد میں سیکیورٹی ہائی الرٹ، ریڈ زون سیل

اسلام آباد:وفاقی دارالحکومت میں جماعت اسلامی کی جانب سے متوقع غزہ مارچ...

لیبیا میں تارکین وطن کی ایک اور کشتی ڈوب گئی ،11افرادجاں بحق، 4پاکستانی بھی شامل

اسلام آباد: لیبیا میں تارکین وطن کی ایک اور کشتی ڈوب گئی...

معاشی استحکام نے مارکیٹ کو نئی زندگی بخشی اور ترقی کی نئی راہیں کھولی ہیں، محمد اورنگزیب

اسلام آباد:وفاقی وزیر برائے خزانہ و محصولات، سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا...

مریم اورنگزیب کے بھیس بدل کر جناح اور لاہور چلڈرن اسپتالوں کے سرپرائز دورے

لاہور:وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر سینئیر صوبائی مریم...