Home Uncategorized یوٹیوب صارفین کے لئے ایک بڑی اپڈیٹ سامنے آ گئی

یوٹیوب صارفین کے لئے ایک بڑی اپڈیٹ سامنے آ گئی

Share
Share

کیلیفورنیا: یوٹیوب صارفین کیلئے ایک بڑی اپڈیٹ سامنے آئی ہے جس میں یوٹیوب نے اپنے شارٹس کی ٹائمنگ 1 منٹ سے بڑھا کر 3 منٹ کردی ہے۔

یوٹیوب نے اپنے شارٹس کی مدت کو بڑھا کر ٹک ٹاک کی طرح زیادہ سے زیادہ کرکے 3 منٹ کردیا ہے۔پندرہ اکتوبر سے تخلیق کار صارفین 3 منٹ پر مبنی یوٹیوب شارٹس اپ لوڈ کر سکیں گے۔

یوٹیوب شارٹس کے پروڈکٹ مینجمنٹ کے ڈائریکٹر ٹوڈ شرمین نے ایک بلاگ پوسٹ میں لکھا کہ تبدیلی شارٹس پر اسٹوری شیئر کرنے کو مزید عمیق بنا دے گی۔ یہ تخلیق کاروں کی طرف سے سب سے زیادہ درخواست کردہ اپ ڈیٹ تھی، لہذا ہم یہ فیچر اپ ڈیٹ کے لیے مزید لچک فراہم کرنے پر پرجوش ہیں۔

تاہم یہ بات ذہن نشین رہے کہ ٹک ٹاک پہلے ہی اس پر کام کرچکا ہے۔ 2021 میں ٹک ٹاک نے ویڈیوز کی زیادہ سے زیادہ لمبائی کو 60 سیکنڈ سے بڑھا کر 3 منٹ کر دیا تھا۔

فی الحال ٹک ٹاک میں ریکارڈ شدہ ویڈیوز 10 منٹ تک لمبی ہو سکتی ہیں اور ایپ پر اپ لوڈ کی جانے والی ویڈیوز 60 منٹ تک ہی لمبی ہو سکتی ہیں۔

Share
Related Articles

لیلیٰ زبیری نے کس بالی ووڈ اداکار کے ساتھ کام کرنے سے انکار کیا؟

 سینئر اداکارہ لیلیٰ زبیری نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں ماضی میں...

برطانوی پارلیمنٹ نے ماہرہ خان کو اچیومنٹ ایوارڈ سے نواز دیا

لندن:پاکستان شوبز انڈسٹری سے وابستہ سْپر اسٹار معروف اداکارہ ماہرہ خان کو...

کم عمری میں شادی میری ایک ضد اور بے وقوفی تھی،نادیہ خان

کراچی :پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف میزبان و اداکارہ نادیہ خان نے...

ڈونلڈ ٹرمپ کے صدر منتخب ہوتے ہی ان کے اثاثوں میں بڑا اضافہ

واشنگٹن : ڈونلڈ ٹرمپ کے صدر منتخب ہوتے ہی ان کے اثاثوں...