Home Uncategorized برف سے ڈھکا دنیا کا سرد ترین خطہ سرسبز ہونے لگا

برف سے ڈھکا دنیا کا سرد ترین خطہ سرسبز ہونے لگا

Share
Share

ہرٹفورڈشائر: حال ہی میں انکشاف ہوا ہے کہ دنیا کا سرد ترین براعظم انٹارکٹیکا سرسبز ہوتا جارہا ہے۔

برطانوی انٹارکٹک سروے اور ایکسیٹر اینڈ ہرٹ فورڈ شائر یونیورسٹیز کی جانب سے کی گئی ایک تحقیق کے مطابق موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے انٹارکٹک تیزی سے سر سبز ہو رہا ہے۔

انٹارکٹک جزیرہ نما پر ہریالی 1986 میں 1.1 مربع میل سے زیادہ ہو کر 2021 میں تقریباً 14.3 مربع میل ہو گئی ہے۔

مطالعہ بتاتا ہے کہ انٹارکٹیکا میں پچھلے 60 سالوں میں درجہ حرارت میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ مغربی انٹارکٹک اور انٹارکٹک جزیرہ نما خطوں میں گرمی کی شرح سب سے زیادہ پائی گئی جبکہ عالمی اوسط درجہ حرارت سے یہ اضافہ کہیں زیادہ تیزی سے ہوتا ہے۔

نیچر جیو سائنس میں شائع ہونے والی اس تحقیق میں کہا گیا ہے کہ 1986 سے 2021 کے مکمل مطالعے کی مدت کے مقابلے میں 2016 سے 2021 کے دوران انٹارکٹکا میں سبزہ زاری کے رجحان میں 30 فیصد سے زیادہ تیزی آئی ہے

Share
Related Articles

سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس ایک لاکھ 11...

پنجاب کی ایئر لائن کے قیام کی تجویز کا جائزہ لیا جا رہا ہے، مریم نواز

لاہور:وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم کی...

لیلیٰ زبیری نے کس بالی ووڈ اداکار کے ساتھ کام کرنے سے انکار کیا؟

 سینئر اداکارہ لیلیٰ زبیری نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں ماضی میں...