کوپن ہیگن: 7 اکتوبر کو اسرائیل حماس جنگ کے ایک سال مکمل ہونے پر ڈنمارک میں اسرائیلی سفارت خانے کے قریب دھماکا کیا گیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ دھماکا کوپن ہیگن میں سفارت خانے سے تقریباً 500 میٹر (گز) کے فاصلے پر ہوا۔ پولیس نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے لیا۔
اسرائیلی وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی سفارت خانے پر دھماکے میں عملے کے تمام ارکان محفوظ ہیں۔ جن کی تعداد حملوں کے خطرے کے پیش نظر کم کردی گئی۔
یاد رہے کہ 2 اکتوبر اور اس سے ایک روز قبل ہونے والوں دھماکوں میں ملوث ہونے کے شبے میں 2 سویڈش شہریوں کو گرفتار کیا گیا ہے اور امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ان واقعات میں ایران میں ملوث ہو۔
کوپن ہیگن کے پولیس انسپکٹر ٹرائن مولر نے میڈیا کو بتایا کہ ہم یقیناً اس بات کا جائزہ لے رہے ہیں کہ آیا اسرائیلی سفارت خانے میں اس سے قبل ہونے والے دھماکوں سے کوئی تعلق ہوسکتا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ تاحال دھماکے کی نوعیت اور محرک کے بارے میں پتا نہیں چل سکا۔ کیس کا ہر پہلو سے جائزہ لے رہے ہیں۔