Home Uncategorized لبنان میں پھنسے 70 پاکستانی خصوصی پرواز کے ذریعے وطن پہنچ گئے

لبنان میں پھنسے 70 پاکستانی خصوصی پرواز کے ذریعے وطن پہنچ گئے

Share
Share

کراچی: لبنان میں پھنسے 70 پاکستانی خصوصی پرواز کے ذریعے وطن پہنچ گئے۔گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ مشکل وقت میں حکومت پاکستانیوں کے ساتھ کھڑی ہے۔

لبنان میں پھنسے پاکستانیوں کو لیکر آنے والی پرواز نے کراچی ایئرپورٹ پر لینڈ کیا،غیر ملکی ایئر لائن کی خصوصی پرواز پاکستانیوں کو لیکر وطن پہنچی، ایئرپورٹ پر لبنان سے آنے والے ہم وطنوں کیلئے خصوصی انتظامات کئے گئے تھے۔

لبنان سے وطن پہنچنے والے پاکستانیوں نے پاک سر زمین پر پہنچتے ہی سجدہ شکر ادا کیا، گورنر سندھ کامران ٹیسوری، وفاقی وزیر خالد مقبول صدیقی اور دیگر نے وطن آنے والوں کا ایئرپورٹ پر استقبال کیا۔

گورنر سندھ نے کہا کہ مشکل وقت میں حکومت پاکستانیوں کے ساتھ کھڑی ہے، جو پاکستانی وہاں رہ گئے ہیں ان کی واپسی کیلئے انتظامات کئے ہوئے ہیں، جو پاکستانی واپس آنا چاہتے ہیں اس کے لئے حکومت انتظامات کرے گی۔

وفاقی وزیر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ لبنان میں پھنسے پاکستانیوں کی واپسی مشکل مرحلہ ہے، وہاں پھنسے پاکستانیوں تک رسائی بھی مشکل مرحلہ تھا، حکومت اور اداروں نے بہترین انتظامات کئے ہیں، حکومت پاکستانیوں کی وطن واپسی کی ذمہ داری پوری کرے گی۔

Share
Related Articles

منی ٹریل کا ثبوت تو جسٹس قاضی فائز عیسٰی بھی پیش نہیں کر سکے تھے،اسلام آباد ہائیکورٹ

اسلام آباد:اسلام آباد ہائی کورٹ نے منی لانڈرنگ کیس کے ملزم سے...

سپریم کورٹ میں 26ویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواستیں آئینی بینچ میں سماعت کے لئے مقرر

اسلام آباد:سپریم کورٹ نے 26ویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواستیں سماعت کے...

ٹرمپ کی تقریب حلف براداری کا دعوت نامہ ملا، ملکی حالات کے باعث معذرت کرلی، عارف علوی

کراچی:سابق صدر پاکستان اور پی ٹی آئی کے رہنما ڈاکٹر عارف علوی...