Home نیوز پاکستان نئے پروگرام پر کامیاب عمل درآمد کے لئے پاکستان کو مضبوط پالیسیوں کی ضرورت ہے،آئی ایم ایف

نئے پروگرام پر کامیاب عمل درآمد کے لئے پاکستان کو مضبوط پالیسیوں کی ضرورت ہے،آئی ایم ایف

Share
Share

اسلام آباد:انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ ( آئی ایم ایف) نے کہا ہے کہ پاکستان میں معاشی استحکام کی صورتحال میں بتدریج بہتری آ رہی ہے، نئے پروگرام پر کامیاب عمل درآمد کے لئے پاکستان کو مضبوط پالیسیوں کی ضرورت ہے۔حالیہ اقتصادی استحکام کی پاکستان میں بڑی اہمیت ہے اسے کم نہ سمجھا جائے۔

آئی ایم ایف کی نمائندہ برائے پاکستان ایسٹر پیریز روئز نے پالیسی ادارہ برائے پائیدار ترقی میں پاکستان میں زندگی کے معیار کو بہتر کرنے اور اقتصادی استحکام پرمکالمے میں کہا کہ پاکستان میں 2023 سے معاشی حالات میں استحکام کے لیے کی جانے والی کوششیں قابل ستائش ہیں۔ پاکستان میں معاشی استحکام کی صورتحال بتدریج بہتر ہو رہی ہے۔

نمائندہ آئی ایم ایف کا مزید کہنا تھا کہ مائیکرو اور میکرو اقتصادی استحکام کا توازن برقرار رکھنا ایک چیلنج ہے۔ حالیہ اقتصادی استحکام کی پاکستان میں بڑی اہمیت ہے اسے کم نہ سمجھا جائے۔ سال 2023 کے اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ نے آئی ایم ایف کی حمایت اور اقتصادی استحکام کے عزم کو مضبوط کیا۔ پلیسی سازی پر اعتماد میں بہتری، معاشی ترقی کی بحالی، اور افراط زر میں نمایاں کمی دیکھنے میں آ رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ 2023 میں ذخائر میں بہتری اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی پالیسی ریٹ میں کمی کا مثبت اثرہوا ہے اور 2024ء کے ای ایف ایف پر کامیاب عمل درآمد کے لیے مضبوط پالیسیوں کی ضرورت ہے۔

Share
Related Articles

محسن نقوی سے برطانوی نائب وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات، مشترکہ اقدامات پر گفتگو

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے برطانوی وزیر خارجہ برائے...

پی ٹی آئی احتجاج، انٹرنیٹ اور موبائل سروس جزوی معطل کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے 24 نومبر کے احتجاج کے پیش نظر...

پی آئی اے کی نجکاری کے لیے دوبارہ بولیاں مانگنے کافیصلہ

اسلام آباد: سینیٹر طلال چوہدری کی زیرِ صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی...

وزیراعظم کی طبیعت ناساز،نیشنل ایکشن پلان کی اپیکس کمیٹی کا آج ہونے والا اجلاس موٴخر

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت نیشنل ایکشن پلان کی اپیکس...