Home Uncategorized کیا آپ کو لگتا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے کبھی ڈائپر بھی تبدیل کیا ہوگا؟ بارک اوباما

کیا آپ کو لگتا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے کبھی ڈائپر بھی تبدیل کیا ہوگا؟ بارک اوباما

Share
Share

پنسلوانیا: سابق امریکی صدر بارک اوباما نے انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ کو پاگل قرار دیتے ہوئے ووٹرز پر زور دیا کہ وہ کملا ہیرس کی حمایت کریں۔

امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق بارک اوباما حکمراں جماعت ڈیموکریٹ کے سب سے مقبول رہنما ہیں اور دو مرتبہ امریکا کے صدر رہنے کے باعث انھیں قدر و منزلت حاصل ہے۔

یہی وجہ ہے کہ ڈیموکریٹ نے اپنی صدارتی امیدوار کملا ہیرس کی انتخابی مہم میں مدد کے لیے بارک اوباما کو میدان میں اتارا ہے اور وہ ان ریاستوں میں جلسے کر رہے ہیں جہاں ٹرمپ سے کانٹے کامقابلہ ہے۔

امریکا کے پہلے سیاہ فام صدر اوباما نے پنسلوانیا میں جلسے سے خطاب میں سیاہ فام مرد ووٹروں کو بھی ڈیموکریٹ ہیرس کی حمایت کرنے میں ہچکچاہٹ پر تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ کملا اس کام کے لیے اتنی ہی اہل ہیں جتنا کوئی مرد صدر ہوسکتا ہے۔

بارک اوباما نے ٹرمپ کی تقاریر کو آگ لگانے کے مترادف قرار دیتے ہوئے کہا کہ جو میں سمجھ نہیں سکتا وہ یہ ہے کہ کوئی کیوں نہیں سوچے گا کہ ڈونلڈ ٹرمپ چیزیں ہلا کر رکھ دیں گے۔

سابق امریکی صدر نے اجتماع سے سوال کیا کہ کیا آپ کو لگتا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے کبھی ڈائپر بھی تبدیل کیا ہوگا؟

بارک اوباما نے سابق صدر ٹرمپ کی پالیسیوں اور انتخابی منشور پر بھی کڑی تنقید کی۔

Share
Related Articles

جماعت اسلامی کا متوقع غزہ مارچ، اسلام آباد میں سیکیورٹی ہائی الرٹ، ریڈ زون سیل

اسلام آباد:وفاقی دارالحکومت میں جماعت اسلامی کی جانب سے متوقع غزہ مارچ...

لیبیا میں تارکین وطن کی ایک اور کشتی ڈوب گئی ،11افرادجاں بحق، 4پاکستانی بھی شامل

اسلام آباد: لیبیا میں تارکین وطن کی ایک اور کشتی ڈوب گئی...

معاشی استحکام نے مارکیٹ کو نئی زندگی بخشی اور ترقی کی نئی راہیں کھولی ہیں، محمد اورنگزیب

اسلام آباد:وفاقی وزیر برائے خزانہ و محصولات، سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا...

مریم اورنگزیب کے بھیس بدل کر جناح اور لاہور چلڈرن اسپتالوں کے سرپرائز دورے

لاہور:وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر سینئیر صوبائی مریم...