Home نیوز پاکستان ایس سی او کانفرنس ،روس اور قازقستان کے وفود پاکستان پہنچ گئے

ایس سی او کانفرنس ،روس اور قازقستان کے وفود پاکستان پہنچ گئے

Share
Share

اسلام آباد: شنگھائی تعاون تنظیم کانفرنس کے سلسلے میں روس اور قازقستان کے وفود پاکستان پہنچ گئے۔

دونوں ممالک کے وفود نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچے جنہیں سخت سیکیورٹی میں ہوٹل تک پہنچایا گیا۔

شنگھائی تعاون تنظیم کانفرنس کے لیے سربراہان سمیت زیادہ تر وفود کی موومنٹ نور خان ایئربیس کے ذریعے ہونی ہے اس لیے نور خان ایئربیس سے اسلام آباد تک بھی سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گیے ہیں۔

خیال رہے کہ ایس سی او سمٹ 16 اور 17 اکتوبر کو پاکستان کے سربراہی میں اسلام آباد میں منعقد ہو رہی ہے۔

Share
Related Articles

وزیراعظم کی زیر صدارت علاقائی صورتحال کے تناظر میں ملکی معیشت پر جائزہ اجلاس،اہم فیصلے

اسلام آباد:وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت علاقائی صورتحال کے تناظر...

سرکاری و نجی اداروں میں 50 فیصد ملازمین کو ورک فرام ہوم، ہفتے میں چار دن کام ہوگا، وزیراعظم

اسلا م آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے مشرق وسطیٰ کی کشیدہ صورت حال...

محکمہ موسمیات کی خیبرپختونخوا کے بالائی علاقوں میں بارش کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نےخیبرپختونخوا کے بالائی علاقوں میں بارش کی پیش گوئی کردی...