Home کھیل پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز، آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کا اعلان

پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز، آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کا اعلان

Share
Share

لاہور: پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق پیٹ کمنز ٹیم کی قیادت کریں گے، مچل مارش اور ٹریوس ہیڈ پیٹرنٹی چھٹیوں پر ہیں اس لیے ان کو زیر غور نہیں لایا گیا۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین ون ڈے میچز 4، 8 اور 10 نومبر کو کھیلے جائیں گے۔ تین ٹی20 میچز کے لیے ٹیم کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

منتخب اسکواڈ میں شین ایبٹ، کوپر کنولی، جیک فریزر مکگرک، ایرون ہارڈی، جوش ہیزل ووڈ، جوش انگلس، مارنوس لابوشین، گلین میکسویل، اسٹیو اسمتھ، مچل اسٹارک، میتھیو شارٹ، مارکوس اسٹونس اور ایڈم زمپا شامل ہیں۔

چیف سلیکٹر جارج بیلی کے مطابق چیمپیئنز ٹرافی سے قبل یہ آخری ون ڈے سیریز ہونے کی وجہ سے اسکواڈ میں توازن برقرار رکھنے کی کوشش کی ہے تاکہ فروری میں پاکستان میں ہونے والی چیمپیئنز ٹرافی کے لیے اپنے اسکواڈ کے تجربے کو بڑھانے کا موقع ملے۔

Share
Related Articles

پاکستان ویمنز ٹیم آئرلینڈ روانہ، ٹرائی سیریز میں شرکت کرے گی

ٹرائی سیریز کے لیے قومی ٹیم کی روانگی پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم...

پاکستان اور آسٹریلیا ون ڈے سیریز کے ٹکٹ کل سے دستیاب

لاہور: Pakistan Cricket Board نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا...

پاکستان سلہٹ ٹیسٹ میں بھی ناکام، بنگلہ دیش نے سیریز 0-2 سے جیت لی

سلہٹ ٹیسٹ میں بھی شکست کے بعد Pakistan national cricket team کو...

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ کل سے شروع ہوگا

سلہٹ میں اہم ٹیسٹ مقابلہ Bangladesh میں پاکستان اور بنگلہ دیش کے...