Home نیوز پاکستان بھارت میں قید پاکستانی ماہی گیروں کو سات سال بعد رہائی مل گئی

بھارت میں قید پاکستانی ماہی گیروں کو سات سال بعد رہائی مل گئی

Share
Share

کراچی: سمندری طوفان اورخراب موسم کے سبب غلطی سے سمندری حدود پارکرکے بھارت پہنچ جانے والے سات ماہی گیروں کو سات سال بعد رہائی مل گئی۔

رہا ہوکرایدھی سینٹر ٹاور پہنچنے پران کےاہلخانہ نے استقبال کیا، ہار پھول ڈال کرگلے لگایا،رہائی پانے والوں میں گل شیر، ثمر،غلام مصطفیٰ، راجن،سوگنجو،عبداللہ اور اللہ بچایا ماہی گیرشامل ہے،رہائی پانے والا حافظ قرآن عبداللہ اپنے بھائی اوردیگرسات ساتھیوں سمیت موسم کی خرابی کے باعث بھارت پہنچ گیا تھا۔

عبداللہ نے بتایا کہ بھارتی حکام پاکستانی ماہی گیرقیدیوں کے ساتھ انسانیت سوزظلم کرتے ہیں، اس کے بھائی سمیت کئی پاکستانی ماہی گیراب بھی بھارتی جیلوں میں قید ہیں اور رہائی کا حکم ہونے کے باوجود انہیں رہا نہیں کیا گیا۔

رہائی پانے والے دیگر ماہی گیروں نے بتایاکہ بھارتی جیلوں میں قید خاص کرپاکستان ماہی گیروں کو بند کمروں میں رکھا جاتا ہے اورکم ازکم ایک سال تک سورج دیکھنے نہیں دیا گیا۔ وقت پرکھانا نہیں دیاجاتا اوران کے ساتھ بہت ظلم کیاجاتا ہے جوکہ ناقابل بیان ہے۔

ماہی گیروں نے حکومت وقت سے مطالبہ کیا کہ بھارتی جیلوں میں قید پاکستانی ماہی گیروں کی رہائی کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں تاکہ وہ پاکستانی ماہی گیروں کو بھارتی قید سے انہیں نجات حاصل کرسکیں اورکئی سالوں کےبعد اپنے پیاروں سے مل سکیں۔

ایدھی فاؤنڈیشن نےواہگہ بارڈرلاہورسے کراچی تک سفری اخراجات اورماہی گیرخاندانوں کو تحائف بھی پیش کیے۔

Share
Related Articles

پاکستان سمیت دنیا بھر میں مسیحی برادری آج ایسٹر کا تہوار منا رہی ہے،صدر،وزیراعظم کی مبارکباد

اسلام آباد:پاکستان سمیت دنیا بھر میں مسیحی برادری آج ایسٹر کا تہوار...

حج انتظامات، عازمین کو حاجی کیمپ سے ٹکٹ، ویزہ، شناختی لاکٹ، اسٹیکرز اور موبائل سم ملے گی

اسلام آباد:وفاقی وزیر مذہبی امور کی زیرصدارت حج انتظامات کے حوالے سے...

اسلام آباد سمیت تمام ہائی کورٹس میں مستقل چیف جسٹس تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:ملک کی چاروں ہائی کورٹس سمیت اسلام آباد ہائی کورٹ میں...

گندم کی فصل میں کم حصہ ملنے پر بیوی کے تشدد سے شوہر زندگی کی بازی ہارگیا

شاہکوٹ:بیوی کے بہیمانہ تشدد سے شوہر جاں بحق ہوگیا۔ ابتدائی طور پر...