Home نیوز پاکستان پاکستان کی ترقی کے لئے چین اپنا کردار ادا کرتا رہے گا،چینی وزیراعظم

پاکستان کی ترقی کے لئے چین اپنا کردار ادا کرتا رہے گا،چینی وزیراعظم

Share
Share

اسلام آباد: چینی وزیراعظم لی چیانگ نے کہا ہے کہ پاکستان کے عوام کی خوشحالی ہمارے دل کے بہت قریب ہے، پاکستان کی ترقی کے لیے چین اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔

وزیراعظم ہاؤس میں منعقدہ نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے افتتاح کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چینی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی تکمیل اہم سنگ میل ہے، منصوبے کی تکمیل کے لیے پاکستان اور چین کی افرادی قوت کی کاوشیں قابل ستائش ہیں، گوادر علاقائی ترقی کا محور ہے اور دونوں ممالک کے درمیان مضبوط دوستی کا عکاس ہے، پاکستان کی ترقی کے لیے چین اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔

لی چیانگ نے کہا کہ پاکستان کے عوام کی خوشحالی ہمارے دل کے بہت قریب ہے دونوں ممالک کی تذویراتی شراکت داری وقت کے ساتھ ساتھ گہری ہورہی ہے، مشترکہ مستقبل اور ترقیاتی اہداف کے لیے ہمارا عزم غیر متزلزل ہے،

Share
Related Articles

نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار کا عمان کے وزیرِ خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ

اسلام آباد:نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے سلطنتِ عمان...

پاکستان سمیت دنیا بھر میں مسیحی برادری آج ایسٹر کا تہوار منا رہی ہے،صدر،وزیراعظم کی مبارکباد

اسلام آباد:پاکستان سمیت دنیا بھر میں مسیحی برادری آج ایسٹر کا تہوار...

حج انتظامات، عازمین کو حاجی کیمپ سے ٹکٹ، ویزہ، شناختی لاکٹ، اسٹیکرز اور موبائل سم ملے گی

اسلام آباد:وفاقی وزیر مذہبی امور کی زیرصدارت حج انتظامات کے حوالے سے...

اسلام آباد سمیت تمام ہائی کورٹس میں مستقل چیف جسٹس تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:ملک کی چاروں ہائی کورٹس سمیت اسلام آباد ہائی کورٹ میں...