Home کھیل دوسرا ٹیسٹ، پہلے روزپاکستان نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 259 رنز بنا لئے

دوسرا ٹیسٹ، پہلے روزپاکستان نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 259 رنز بنا لئے

Share
Share

ملتان: انگلینڈ کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز کے اختتام پر پاکستان نے پانچ وکٹوں کے نقصان پر 259 رنز بنا لیے۔

ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جارہے سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز صائم ایوب اور عبداللہ شفیق نے کیا۔

اوپنر بلے باز عبداللہ شفیق ایک مرتبہ پھر ناکامی کی تصویر بنے نظر آئے اور محض 7 کے انفرادی سکور پر وکٹ گنوا بیٹھے جبکہ کپتان شان مسعود بھی لمبی اننگز کھیلنے میں کامیاب نہ ہوسکے اور صرف 3 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، انگلینڈ کی جانب سے دونوں وکٹیں جیک لیچ نے حاصل کیں۔

2 وکٹیں جلد گرنے کے بعد صائم ایوب نے کامران غلام کیساتھ مل کر ٹیم کی پوزیشن بہتر کی اور دفاعی انداز میں کھیلتے ہوئے 77 رنز بنائے تاہم بعدازاں وہ میتھیو پوٹس کی گیند پر بین سٹوکس کو کیچ تھما بیٹھے۔

نئے آنے والے بلے باز سعود شکیل بھی وکٹ پر کچھ دیر کے مہمان ثابت ہوئے اور محض 4 رنز بنا کر پویلین چلتے بنے جبکہ ڈیبیو میں سنچری سکور کرنے والے کامران غلام 118 رنز بنا کر شعیب بشیر کا شکار بنے۔

پہلے روز کے اختتام پر پاکستان نے پانچ وکٹوں کے نقصان پر 259 رنز بنا لیے ہیں جبکہ وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان 37 اور سلمان آغا 5 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔

قبل ازیں قومی ٹیم کے کپتان شان مسعود نے انگلینڈ کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے قومی کپتان شان مسعود نے کہا ہے کہ ہم پہلی اننگز میں اچھا سکور بنانا چاہتے ہیں، سکور بورڈ پر بڑا سکور لگا کر دباؤ بڑھانے کی کوشش کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ پاکستان کیلئے کھیلنا اعزاز ہے، ٹیسٹ میں جیت کیلئے 20 وکٹیں لینی ہوتی ہیں، ہم سب بہت زیادہ پرجوش ہیں، بابراعظم، شاہین آفریدی اور نسیم شاہ کو آرام دیا گیا ہے لیکن ہمارے پاس اچھے سپنرز ہیں۔

اس موقع پر انگلش ٹیم کے کپتان بین سٹوکس نے کہا ہے کہ ٹاس جیتتے تو بیٹنگ ہی کرتے، پہلے ٹیسٹ میں اچھی کامیابی ملی، پہلے ٹیسٹ میں کامیابی کے بعد ٹیم کا مورال بلند ہے، دوسرا ٹیسٹ بھی جیت کر سیریز اپنے نام کرنا چاہتے ہیں۔

Share
Related Articles

ناروے کو شکست، انگلینڈ فیفا ورلڈ کپ 2026 کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا

جوڈ بیلنگھم کی شاندار کارکردگی، اضافی وقت میں فیصلہ کن گول کر...

سوئٹزرلینڈ کو شکست، ارجنٹینا سیمی فائنل میں پہنچ گیا

اضافی وقت میں 10 کھلاڑیوں تک محدود سوئٹزرلینڈ کو 3-1 سے شکست،...

فیفا ورلڈ کپ 2026: فرانس نے مراکش کو 0-2 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی

فرانس کی شاندار کامیابی، آٹھویں بار سیمی فائنل میں رسائی ہوسٹن: 2026...

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...