Home Uncategorized نظام الدین اولیاؒ کا عرس، پاکستانی زائرین کو بھارتی ویزے جاری نہ ہوسکے

نظام الدین اولیاؒ کا عرس، پاکستانی زائرین کو بھارتی ویزے جاری نہ ہوسکے

Share
Share

لاہور: سلطان المشائخ حضرت نظام الدین اولیاؒ کے 721 ویں سالانہ عرس کی تقریبات میں شرکت کے لئے بھارتی ہائی کمیشن نے پاکستانی زائرین کو ابھی تک ویزے جاری نہیں کیے۔

حضرت نظام الدین اولیاؒ کے عرس کی تقریبات نئی دہلی میں 17 سے 24 اکتوبر تک ہوں گی۔ پاکستان اورانڈیا کے مابین 1974 کے مذہبی سیاحت کے معاہدے کے تحت پاکستان سے 250 زائرین عرس تقریبات میں شریک ہوسکتے ہیں۔ وفاقی وزارت مذہبی امور کے ذرائع کے مطابق گزشتہ برس بھی پاکستانی زائرین کو تاخیر سے ویزے جاری کیے گئے تھے۔

وفاقی وزارت مذہبی امور نے عرس میں شرکت کیلئے جانیوالے زائرین کو ہدایت کی ہے کہ وہ 18 اکتوبر کی شام تک حاجی کیمپ لاہور پہنچ جائیں، زائرین 19 اکتوبر کی صبح حاجی کیمپ سے واہگہ بارڈر کے راستے انڈیا روانہ ہوجائیں گے۔

ذرائع نے بتایا کہ زائرین کو حفظ ماتقدم کے طور پر لاہور پہنچنے کی ہدایت کی گئی ہے تاکہ جیسے ہی ویزے ملتے ہیں انہیں روانہ کیا جاسکے گا۔ پاکستانی زائرین اگر پیر کے روز روانہ نہ ہوسکے تو پھر جمعرات کو روانہ ہوں گے۔

Share
Related Articles

لیبیا میں تارکین وطن کی ایک اور کشتی ڈوب گئی ،11افرادجاں بحق، 4پاکستانی بھی شامل

اسلام آباد: لیبیا میں تارکین وطن کی ایک اور کشتی ڈوب گئی...

معاشی استحکام نے مارکیٹ کو نئی زندگی بخشی اور ترقی کی نئی راہیں کھولی ہیں، محمد اورنگزیب

اسلام آباد:وفاقی وزیر برائے خزانہ و محصولات، سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا...

مریم اورنگزیب کے بھیس بدل کر جناح اور لاہور چلڈرن اسپتالوں کے سرپرائز دورے

لاہور:وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر سینئیر صوبائی مریم...

وزرات داخلہ نے خیبر پختونخوا حکومت سے صوبے میں زیر تعلیم افغان طلباء کا ریکارڈ طلب کر لیا

پشاور/ اسلام آباد:وفاقی وزرات داخلہ نے خیبر پختونخوا حکومت سے صوبے میں...