Home Uncategorized پائلٹ کو دل کا دورہ پڑنے پر 69 سالہ اہلیہ نے جہاز بحفاظت اتار لیا

پائلٹ کو دل کا دورہ پڑنے پر 69 سالہ اہلیہ نے جہاز بحفاظت اتار لیا

Share
Share

لاس ویگاس: امریکا میں ایک انجن والے چھوٹے طیارے کو خاتون مسافر نے کمال مہارت سے ایئرپورٹ پر بحفاظت اتار لیا۔

امریکی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ واقعہ لاس ویگاس میں پیش آیا جہاں 78 سالہ ایلیٹ الپر نے اپنی اہلیہ 69 سالہ یوان کنین ویلز کو لے کر لاس ویگاس سے کیلی فورنیا کے لیے اُڑان بھری تھی۔

پرواز بھرنے کے کچھ دیر بعد شوہر جو جہاز اُڑا رہے تھے۔ دل کا دورہ پڑنے کے باعث بے ہوش ہوگئے اور طیارہ ہچکولے کھانے لگا۔

خاتون نے اپنے اعصاب بحال رکھے اور کنٹرول ٹاور سے رابطہ کیا۔

کنٹرول ٹاور کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے خاتون نے طیارے کی قریبی ایئرپورٹ پر محفوظ لینڈنگ کرادی۔

ایئرپورٹ پر طبی عملہ پہلے سے ہی موجود تھا جس نے معائنے کے بعد پائلٹ کو مردہ قرار دیا۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...