Home نیوز پاکستان سپریم کورٹ نے 26 ویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواست خارج کردی

سپریم کورٹ نے 26 ویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواست خارج کردی

Share
Share

اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان نے 26 ویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواست واپس لینے کی بنیاد پر خارج کردی۔

26ویں آئینی ترمیم پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات کے خلاف اپیل پر سماعت چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں عدالت عظمیٰ کے 3 رکنی بینچ نے کی، جس میں درخواست گزاروں کی جانب سے حامد خان عدالت میں پیش ہوئے۔

ایڈووکیٹ حامد خان نے عدالت میں موٴقف اختیار کیا کہ ہم درخواست واپس لینا چاہتے ہیں۔

چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ درخواست واپس لینے کے لیے آپ کو انگیج کیا گیا؟، یہ بات تو زبیری صاحب خود بھی کہہ سکتے تھے۔ جس پر ایڈووکیٹ حامد خان نے جواب دیا کہ میں تمام درخواست گزاروں کی جانب سے پیش ہوا ہوں۔

بعد ازاں سپریم کورٹ نے مجوزہ آئینی ترمیم کے خلاف درخواست واپس لینے کی بنیاد پر خارج کردی۔

دورانِ سماعت چیف جسٹس نے عابد زبیری سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی ایک اور درخواست بھی تھی، میں نے بطور چیف جسٹس آف پاکستان اس درخواست کو سماعت کے لیے مقرر نہیں کیا۔ ہو سکتا ہے اب وہ درخواست بعد میں لگے۔ایڈووکیٹ حامد خان نے جواب دیا آپ کی بڑی مہربانی ہے۔

Share
Related Articles

پٹرول 80 روپے سستا، شہباز شریف کا بڑا اعلان، عوام کیلئے بڑا ریلیف

پاکستان میں پٹرول کی قیمت میں 80 روپے فی لیٹر کمی، وزیراعظم...

مشرقِ وسطیٰ کشیدگی: وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت، قابلِ التوا ترقیاتی منصوبے فوری روکنے کا فیصلہ

اسلام آباد: مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے پیش نظر وزیراعظم Shehbaz...

پاکستان کے آٹو سیکٹر میں تاریخی پیش رفت، صنعتی ترقی کی مضبوط بنیاد رکھ دی گئی

اسلام آباد: پاکستان کے آٹو سیکٹر میں نمایاں پیش رفت سامنے آئی...

شمالی وزیرستان کے سرحدی علاقے میں فتنہ الخوارج کی دراندازی ناکام، 8 دہشتگرد ہلاک

راولپنڈی: سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے سرحدی علاقے میں بروقت کارروائی...