Home نیوز پاکستان سونے کے نرخوں میں بڑا اضافہ ،قیمت ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

سونے کے نرخوں میں بڑا اضافہ ،قیمت ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

Share
Share

کراچی: عالمی مارکیٹ میں قیمت بڑھنے کے ساتھ ملکی سطح پر بھی سونے کے نرخوں میں 3000 روپے کا بڑا اضافہ ہوگیا۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 30ڈالر کے اضافے سے 2712ڈالر کی نئی بلند سطح پر آنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی جمعہ کو 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 3000روپے کے اضافے سے 280900روپے کی نئی بلند ترین سطح پر آگئی۔

اسی طرح فی دس گرام سونے کی قیمت بھی 2572روپے کے اضافے سے 240826روپے کی بلند ترین سطح پر آگئی۔ فی تولہ چاندی کی قیمت 50روپے کے اضافے سے 3100روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت بھی 42.87روپے کے اضافے سے 2657.75روپے ہوگئی۔

Share
Related Articles

اگر9 مئی کے معاملے پر ظلم ہی کرنا ہے تو مذاکرات کا کیا فائدہ ہے،عارف علوی

کراچی : سابق صدر عارف علوی نے کہا ہے کہ تبدیلی ہم...

قتل و غارت کرنے والے صرف بلوچستان ہی نہیں، پورے پاکستان کے دشمن ہیں،شہباز شریف

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ قتل و غارت کرنے...

عمران خان ہی ہماری پارٹی کا نشان ہیں،بیرسٹر گوہر

اسلام آباد:چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ پی...