Home نیوز پاکستان سندھ میں پولیو کے مزید دو کیسز رپورٹ، رواں سال تعداد 12 ہوگئی

سندھ میں پولیو کے مزید دو کیسز رپورٹ، رواں سال تعداد 12 ہوگئی

Share
Share

کراچی: سندھ میں مزید دو پولیو کیسز سامنے آنے کے بعد صوبے میں رواں سال کیسز کی تعداد 12 ہوگئی ہے، پاکستان میں رواں سال مجموعی طور پر پولیو کے 39 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔

قومی ادارہ صحت نے سندھ میں مزید دو پولیو کیسز کی تصدیق کی ہے جس کے بعد رواں سال صوبے میں پولیو کیسز کی تعداد 12 ہوگئی ہے۔

تازہ ترین کیسز سانگھڑ اور میرپورخاص سے رپورٹ کیے گئے ہیں جو کہ ٹائپ ون وائلڈ پولیو وائرس کے شکار ہیں جو وائرس کی سب سے خطرناک قسم سمجھی جاتی ہے۔

ای او سی سندھ کے مطابق سندھ بھر میں رواں سال اب تک پولیو وائرس کے بارہ کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔حیدرآباد، کیماڑی اور جیکب آباد سے دو، دو کیسز جبکہ شکارپور، سجاول، سانگھڑ، میرپورخاص، کراچی ضلع شرقی اور ملیر سے ایک، ایک کیس رپورٹ ہوئے ہیں، کراچی میں اب تک چار پولیو کیسز سامنے آئے ہیں۔

ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے مطابق پاکستان میں رواں سال اب تک پولیو کیسز کی مجموعی تعداد 39 ہوگئی ہے، پاکستان پولیو پروگرام کے تحت 28 اکتوبر سے 3 نومبر تک انسداد پولیو مہم کا آغاز ہوگا جس میں ملک بھر کے پانچ سال سے کم عمر کے 4 کروڑ 50 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔

Share
Related Articles

اسلام آباد میں شدید بارش، ژالہ باری متوقع، شہریوں کو انتباہ جاری

اسلام آباد:محکمہ موسمیات نے وفاقی دارالحکومت میں اگلے دو سے 4 گھنٹوں...

پاکستان کیخلاف بیان بازی کے بجائے بھارت دہشتگردی کی سرپرستی ختم کرے، دفتر خارجہ

اسلام آباد:دفتر خارجہ شفقت علی خان نے کہا ہے کہ بھارتی وزیر...

حرا مانی کی ہم شکل کے سوشل میڈیا پر چرچے،شکل و صورت سمیت بولنے کے اندازمیں بھی مماثلت

کراچی:پاکستان شوبز کی اداکارہ حرا مانی کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر...

پارا چنار میں شادی کی تقریب میں زہریلے کھانے سے 100 سے زائد بچوں کی طبعیت خراب

ڈی آئی خان:ڈیرہ اسماعیل خان میں شادی کی تقریب میں زہریلے کھانے...