Home کھیل چیمئینز ٹرافی، بھارتی بورڈ نے پی سی بی کی پیشکش مسترد کردی

چیمئینز ٹرافی، بھارتی بورڈ نے پی سی بی کی پیشکش مسترد کردی

Share
Share

نئی دہلی:چیمئینز ٹرافی میں بھارتی ٹیم کی شرکت کے حوالے سے مبینہ طور پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی پیشکش کو مسترد کردیا گیا۔

ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے چیمپئینز ٹرافی 2025 کیلئے بھارتی ٹیم کو ہر میچ کے بعد چندی گڑھ یا دہلی واپس جانے کی تجویز دی تھی، تاہم اس حوالے سے کوئی تصدیق نہیں ہوسکی تھی۔

اب بھارتی بورڈ (بی سی سی آئی) نے میچ کے بعد ہندوستانی ٹیم کو ملک واپس بھیجنے کی تجویز کو مسترد کردیا ہے۔

روزنامہ جاگرن کے مطابق، بی سی سی آئی کے ایک عہدیدار نے دعویٰ کیا کہ بورڈ کو چیمپئینز ٹرافی 2025 کے انتظامات پر پی سی بی کی جانب سے ایسی کوئی تجویز موصول نہیں ہوئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر یہ منصوبہ انہیں پیش کیا جائے تو بھی وہ اسے قبول نہیں کریں گے، عہدیدار نے برقرار رکھا کہ بی سی سی آئی کا موقف برقرار ہے کہ ٹورنامنٹ کیلئے بھارتی ٹیم کو پاکستان بھیجنے کا فیصلہ حکومت کرے گی۔

بھارت اپنے تمام چیمپئنز ٹرافی 2025 کے میچز لاہور میں کھیلے گا، جس کے میچز 20 فروری، 23 اور 2 مارچ کو ہوں گے۔

اس سے قبل بھارتی ٹیم نے آخری مرتبہ ایشیاکپ کیلئے 2008 میں پاکستان کا دورہ کیا تھا جس کے بعد دونوں ممالک کے درمیان سیاسی کشیدگی کی وجہ سے کرکٹ کا بائیکاٹ کررکھا ہے جبکہ آئی سی سی ایونٹس میں ایک دوسرے کے مدمقابل آتے ہیں۔

قبل ازیں پاکستانی ٹیم 2023 کے آئی سی سی ورلڈکپ میں شرکت کیلئے بھارت گئی تھی۔

Share
Related Articles

ناروے کو شکست، انگلینڈ فیفا ورلڈ کپ 2026 کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا

جوڈ بیلنگھم کی شاندار کارکردگی، اضافی وقت میں فیصلہ کن گول کر...

سوئٹزرلینڈ کو شکست، ارجنٹینا سیمی فائنل میں پہنچ گیا

اضافی وقت میں 10 کھلاڑیوں تک محدود سوئٹزرلینڈ کو 3-1 سے شکست،...

فیفا ورلڈ کپ 2026: فرانس نے مراکش کو 0-2 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی

فرانس کی شاندار کامیابی، آٹھویں بار سیمی فائنل میں رسائی ہوسٹن: 2026...

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...