Home Uncategorized اسرائیل کا ایران پر انتقامی حملے کا انتہائی حساس منصوبہ لیک

اسرائیل کا ایران پر انتقامی حملے کا انتہائی حساس منصوبہ لیک

Share
Share

واشنگٹن: اسرائیل نے ایران پر جوابی حملے کا منصوبہ تیار کرلیا جس سے متعلق انتہائی خفیہ اور حساس معلومات لیک ہوگئیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق لیک دستاویز پر ٹاپ سکریٹ لکھا ہوا ہے اور تاریخ 15 اور 16 اکتوبر کی درج ہے جسے صرف 5 ممالک ( امریکا، برطانیہ، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ اور کینیڈا) کے اتحاد ’’ فائیو آئیز‘‘ دیکھ سکتے ہیں۔

اتنی اہم اور حساس دستاویز کے لیک ہونے پر امریکی نشریاتی ادارے سی این این نے دعویٰ کیا ہے کہ اس معاملے سے جڑے 3 افراد نے تصدیق کی ہے اس تشویشناک غیر ذمہ داری کی تحقیقات شروع کردیں۔

لیک ہونے والے دستاویز کو قومی جغرافیائی انٹیلی جنس ایجنسی نے مرتب کیا تھا اور اس میں منصوبے پر عمل درآمد کے لیے اسرائیلی ہتھیاروں کی نقل و حمل اور فضائیہ مشقوں کی نشاندہی کی گئی ہے۔

یہ پہلی بار نہیں ہوا جب اس قسم کی حساس دستاویز لیک ہوئی ہو اس سے قبل روس یوکرین جنگ سے متعلق بھی ایک دستاویز لیک ہوگئی تھی۔

یاد رہے کہ ایران نے یکم اکتوبر کو 200 سے زائد بیلسٹک میزائلوں سے اسرائیل پر حملہ کیا تھا جس کا جواب دینے کے لیے صیہونی ریاست نے حملے کے لیے یہ منصوبہ بندی تیار کی تھی۔

Share
Related Articles

مریم اورنگزیب کے بھیس بدل کر جناح اور لاہور چلڈرن اسپتالوں کے سرپرائز دورے

لاہور:وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر سینئیر صوبائی مریم...

وزرات داخلہ نے خیبر پختونخوا حکومت سے صوبے میں زیر تعلیم افغان طلباء کا ریکارڈ طلب کر لیا

پشاور/ اسلام آباد:وفاقی وزرات داخلہ نے خیبر پختونخوا حکومت سے صوبے میں...

جے یوآئی کے سینئر رہنماء حافظ حسین احمدکا انتقال ، نماز جنازہ ادا کر دی گئی

کوئٹہ :جمعیت علما اسلام کے سینئر رہنما اور سینیٹر حافظ حسین احمد...

سعودی عرب اور پاکستان میں رمضان کا چاند کب نظر آسکتا ہے؟

کراچی:رمضان المبارک کے چاند سے متعلق سپارکو کی بڑی پیش گوئی سامنے...