لاہور: گلوکار عمر ملک کو 9 مئی جناح ہاؤس حملہ کیس سے ڈسچارج کردیا گیا ہے۔
جناح ہاؤس حملہ کیس میں گرفتار گلوکار عمر ملک کی پیشی پر انسدادِ دہشت گردی کورٹ لاہور کے جج نے تفتیشی افسر سے استفسار کیا کہ ملزم کو 16 ماہ بعد گرفتار کیا گیا ہے، آپ سولہ ماہ خاموش کیوں رہے؟
انسدادِ دہشت گردی کورٹ کے جج نے سوال کیا کہ ملزم کو عدالت سے اشتہاری کیوں نہیں کروایا گیا؟
کیس کی سماعت کے بعد اے ٹی سی کے معزز جج نے ملزم کو مقدمے سے بری قرار دیا۔
خیال رہے کہ گلوکار عمر ملک کو ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کی جانب سے 10 اکتوبر کو گرفتار کیا گیا تھا اور ملزم کو 10 روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت میں پیش کیا گیا۔