Home نیوز پاکستان پاکستان سے غزہ اور لبنان کے لئے امدادی سامان کی 13 ویں کھیپ روانہ

پاکستان سے غزہ اور لبنان کے لئے امدادی سامان کی 13 ویں کھیپ روانہ

Share
Share

 

کراچی:نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے غزہ اور لبنان کے جنگ سے متاثرہ لوگوں کے لیے امدادی سامان کی 13 ویں کھیپ روانہ کردی۔

 

ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق وزیراعظم پاکستان کی ہدایت پر این ڈی ایم اے غزہ اور لبنان کے جنگ سے متاثرہ لوگوں کو انسانی امداد کی فراہمی جاری رکھے ہوئے ہے، بھیجے گئے سامان میں 100 ٹن موسم سرما کے خیمے اور کمبل شامل ہیں۔

 

ائیرپورٹ پر امدادی سامان کی روانگی کی تقریب میں رکن پارلیمنٹ بیرسٹر عقیل ملک، پاکستان میں فلسطین کے سفیر زہیر ایم ایچ درزید، این ڈی ایم اے، وزارت خارجہ اور مسلح افواج کے نمائندے موجود تھے۔

 

تقریب کے دوران حاضرین نے فلسطین اور لبنان کے جنگ سے متاثرہ اپنے بھائیوں اور بہنوں کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے فوری امداد فراہم کرنے کی ضرورت پرزور دیا۔

 

فلسطینی سفیر نے پاکستانی عوام کی جانب سے غزہ کے لیے غیر متزلزل حمایت اور فراخدلی سے انسانی امداد کے لیے تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔

 

انہوں نے کہا کہ اس مشکل وقت میں یکجہتی امید کی کرن اور ہماری اقوام کے درمیان پائیدار بندھن کا ثبوت ہے۔ پاکستان کی طرف سے انسانی امداد صرف ضروری سامان کی لائف لائن نہیں ہے بلکہ ہمدردی اور اتحاد کا ایک طاقتور پیغام ہے۔

 

ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق اب تک پاکستان نے غزہ اور لبنان کے لیے 1281 ٹن امدادی اشیاء پر مشتمل کل 12 کھیپیں روانہ کی ہیں، ان میں سے 10 کھیپیں (1,151 ٹن) غزہ بھیجی گئیں جبکہ دو امدادی کھیپیں (130 ٹن) لبنان بھیجی گئیں۔

 

انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ جنگ زدہ علاقے سے 71 پاکستانی شہریوں کا محفوظ انخلاء کیا گیا، حکومت پاکستان نے “وزیراعظم ریلیف فنڈ برائے غزہ اور لبنان” کے نام سے ایک خصوصی اکاؤنٹ بھی قائم کیا ہے، اس فنڈ کا مقصد غزہ اور لبنان کے لیے عوامی عطیات جمع کرنا ہے۔

Share
Related Articles

پنجاب کے مختلف اضلاع میں 20 اپریل تک آندھی اور بارشوں کی پیشگوئی

لاہور: صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے 20 اپریل...

انوکھی شادی،90 سالہ شخص اور بیٹا ایک ساتھ دولہا بن گئے

خیبر پختونخوا کے ہزارہ ڈویژن کے ایک علاقے میں انوکھی شادی کی...

ارسا کاصوبوں میں پانی کی تقسیم سے متعلق اپنے فیصلوں پر مکمل اعتماد کا اظہار

اسلام آباد:انڈس ریور سسٹم اتھارٹی (ارسا) نے صوبوں میں پانی کی تقسیم...

اسلام آباد میں موسلا دھار بارش، شدید ژالہ باری، سڑک کنارے کھڑی گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے

اسلام آباد:وفاقی دارالحکومت میں موسلا دھار بارش اور شدید ژالہ باری ہوئی...