Home کھیل کمنٹیٹر رمیز راجا کو شان مسعود پر طنزمہنگا پڑگیا،پی سی بی کی جانب سے سخت ایکشن متوقع

کمنٹیٹر رمیز راجا کو شان مسعود پر طنزمہنگا پڑگیا،پی سی بی کی جانب سے سخت ایکشن متوقع

Share
Share

لاہور:انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز جیتنے والے کپتان شان مسعود پر طنز کرنے والے کمنٹیٹر رمیز راجا پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے سخت ایکشن لیے جانے کا امکان ہے۔

راولپنڈی ٹیسٹ میچ میں فتح کے بعد پریزینٹیشن کے دوران گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے سابق چیئرمین اور کمنٹیٹر رمیز راجا نے طنزیہ انداز میں شان مسعود کے مسلسل 6 ٹیسٹ میچز ہارنے سوال کیا تھا کہ آپ نے اتنی غیر معمولی کارکردگی کیسے دکھائی؟۔

تاہم شان مسعود نے اطمینان سے جواب دیتے ہوئے کہا کہ رمیز بھائی، ہمیں اس جیت کی ضرورت تھی اور میں واقعی خوش ہوں کہ پاکستان جیت گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی مبینہ طور پر اس واقعے پر رمیز راجا کیخلاف نوٹس لے گا اور آسٹریلیا کے خلاف وائٹ بال سیریز سے سابق کرکٹر کو کمنٹری پینل سے خارج کیا جاسکتا ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان نے راولپنڈ ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ کو شکست دیکر سیریز 1-2 سے اپنے نام کیا تھی۔

پاکستان نے 2021 کے بعد تقریباً ساڑھے 3 سال کے عرصے میں ہوم گراؤنڈ پر پہلی سیریز جیتی جبکہ 19 سال بعد انگلش ٹیم کو ہوم گراؤنڈ پر شکست سے دوچار کیا تھا۔

Share
Related Articles

پاکستان سپر لیگ الیون کے لیے کمنٹری پینل کا اعلان

لاہور:پاکستان سپر لیگ کے گیارھویں ایڈیشن کے لیے کمنٹری پینل کا اعلان...

دوسرا ون ڈے،پاکستان نے بنگلہ دیش کو 128رنز سے شکست دے دی

ڈھاکہ:پاکستان نے بنگلہ دیش کو دوسرے ون ڈے میچ میں 128رنز سے...

دوسرے ون ڈے میں سلمان علی آغا کا متنازع رن آؤٹ

ڈھاکا:دوسرے ون ڈے میں سلمان علی آغا کو متنازع رن آؤٹ دے...

ٹی 20ورلڈکپ میں ناقص کارکردگی کے باوجود پاکستانی ٹیم کو بڑی انعامی رقم مل گئی

آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کے اختتام پر ٹیموں...