Home سیاست سینٹ اور قومی اسمبلی کے اجلاس آج ہوں گے

سینٹ اور قومی اسمبلی کے اجلاس آج ہوں گے

Share
Share

اسلام آباد:سینٹ اور قومی اسمبلی کے اجلاس دودن کے وقفے کے بعد آج پھر ہوں گے ۔

سینیٹ اجلاس آج سہ پہر ساڑھے 4 بجے پارلیمنٹ ہاوٴس میں ہوگا، سینیٹ سیکرٹریٹ نے 5 نکاتی ایجنڈا بھی جاری کر دیا۔

سینیٹ کے خصوصی اجلاس کی شروعات پاکستان اور روسی فیڈریشن کے قومی ترانوں سے ہوگی، چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی خصوصی نشست سے استقبالیہ خطاب کریں گے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ مہمان خصوصی روسی فیڈریشن کونسل کی فیڈرل اسمبلی کی سپیکر ویلنٹینا مٹوینکو خطاب کریں گی۔

دوسری جانب قومی اسمبلی کا اجلاس بھی آج شام 5 بجے پارلیمنٹ ہاوٴس میں دوبارہ شروع ہوگا۔

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے اجلاس کا 6 نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا، ایوان میں وقفہ سوالات کے دوران مختلف سوالات کے جوابات دیئے جائیں گے۔

اسی طرح بینوولنٹ فنڈ کے تحت وفاقی سرکاری ملازمین کے بچوں کی فیس ادائیگی کے متعلق توجہ دلاوٴ نوٹس بھی ایجنڈے میں شامل ہے جبکہ وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ صدر مملکت کے مشترکہ اجلاس سے خطاب پر اظہار تشکر کی تحریک پیش کریں گے۔

Share
Related Articles

بانی پی ٹی آئی کی مشکلات میں مزید اضافہ،ایک اورمقدمہ میں گرفتاری ڈال دی گئی

راولپنڈی :بانی پی ٹی آئی کی مشکلات میں مزید اضافہ تھانہ نیوٹاؤن...

بانی پی ٹی آئی کسی اور کیس میں گرفتار نہیں تو جیل سے رہا کر دیا جائے،تحریری فیصلہ

اسلام آباد:ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے بانی پی ٹی آئی،...

30دسمبر سے پہلے اچھی خبریں آئیں گی،شیخ رشید

راولپنڈی : سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیرشیخ رشید احمد...

ڈونلڈ ٹرمپ کے صدر بنتے ہی ن لیگیوں کی نیندیں اڑ گئیں،بیرسٹر سیف

پشاور: مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ ڈونلڈ...