Home کھیل آسٹریلیا کیخلاف پہلے ون ڈے کیلئے پاکستان نے اسکواڈ کا اعلان کردیا

آسٹریلیا کیخلاف پہلے ون ڈے کیلئے پاکستان نے اسکواڈ کا اعلان کردیا

Share
Share

میلبرن: آسٹریلیا کے خلاف پہلے ون ڈے میچ کیلئے سلیکشن کمیٹی نے پلئینگ الیون کا اعلان کردیا۔دونوں ٹیمیں کل میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں مدمقابل آئیں گی۔

کینگروز کیخلاف میلبرن میں شیڈول سیریز کے پہلے ون ڈے میچ کیلئے بابراعظم، شاہین شاہ آفریدی اور نسیم شاہ کی واپسی ہوئی ہے۔

وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان بطور کپتان ٹیم کی قیادت کے فرائض نبھائیں جبکہ آغا سلمان انکے نائب ہوں گے۔

پہلے ون ڈے کیلئے پاکستان کی پلئینگ الیون میں کپتان محمد رضوان، عبداللہ شفیق، صائم ایوب، بابراعظم، کامران غلام، سلمان آغا، محمد عرفان خان، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ، حارث رؤف اور محمد حسنین شامل ہیں۔

میچ پاکستانی وقت کے مطابق صبح 8:30 بجے شروع ہوگا۔

Share
Related Articles

ناروے کو شکست، انگلینڈ فیفا ورلڈ کپ 2026 کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا

جوڈ بیلنگھم کی شاندار کارکردگی، اضافی وقت میں فیصلہ کن گول کر...

سوئٹزرلینڈ کو شکست، ارجنٹینا سیمی فائنل میں پہنچ گیا

اضافی وقت میں 10 کھلاڑیوں تک محدود سوئٹزرلینڈ کو 3-1 سے شکست،...

فیفا ورلڈ کپ 2026: فرانس نے مراکش کو 0-2 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی

فرانس کی شاندار کامیابی، آٹھویں بار سیمی فائنل میں رسائی ہوسٹن: 2026...

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...