Home کھیل نیوزی لینڈ نے بھارت کو ہوم گراؤنڈ پر پہلی بار وائٹ واش کردیا

نیوزی لینڈ نے بھارت کو ہوم گراؤنڈ پر پہلی بار وائٹ واش کردیا

Share
Share

ممبئی:بھارت کو ہوم گراؤنڈ پر نیوزی لینڈ نے ممبئی ٹیسٹ میچ میں شکست دیکر تین میچوں کی سیریز میں وائٹ واش کردیا۔ہوم گراؤنڈ پر نیوزی لینڈ، بھارت کو وائٹ واش کرنے والی دنیا کی چوتھی ٹیم بن گئی۔

نیوزی لینڈ کی ٹیم بھارت کو تین میچز کی سیریز میں وائٹ واش کرنے والی دنیا کی چوتھی ٹیم بن گئی، اس سے قبل انگلینڈ، آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں یہ کارنامہ سرانجام دے چکی ہیں۔

ہوم اور اوے دونوں مقام پر نیوزی لینڈ نے پہلی مرتبہ بھارت کو تین ٹیسٹ میچز کی سیریز میں کلین سوئپ کیا ہے، کیویز بھی اپنی تاریخ میں ہوم گراؤںڈ کے علاوہ کبھی تین ٹیسٹ میچز کی سیریز نہیں جیتی تھی۔

ممبئی ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 235 رنز بناکر آل آؤٹ ہوئی، جواب میں بھارت نے 236 رنز بنائے اور برتری حاصل کی تاہم دوسری اننگز میں کیویز 174 کے مجموعے پر ڈھیر ہوگئے اور روہت الیون کو جیت کیلئے محض 146 رنز کا ہدف ملا لیکن بھارتی بیٹنگ لائن ریت کی دیوار ثابت ہوئی۔

دوسری اننگز میں 3 بلےبازوں کے علاوہ کوئی بھی بیٹر ڈبل فیگر میں داخل نہ ہوسکا، کپتان روہت شرما 11، واشنگٹن سندر 12 جبکہ سب سے زیادہ رشبھ پنت 64 رنز بناکر نمایاں رہے۔

کیویز کی جانب سے اعجاز پٹیل نے محض 57 رنز کے عوض 6 بھارتی بیٹرز کا شکار کیا۔

Share
Related Articles

ناروے کو شکست، انگلینڈ فیفا ورلڈ کپ 2026 کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا

جوڈ بیلنگھم کی شاندار کارکردگی، اضافی وقت میں فیصلہ کن گول کر...

سوئٹزرلینڈ کو شکست، ارجنٹینا سیمی فائنل میں پہنچ گیا

اضافی وقت میں 10 کھلاڑیوں تک محدود سوئٹزرلینڈ کو 3-1 سے شکست،...

فیفا ورلڈ کپ 2026: فرانس نے مراکش کو 0-2 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی

فرانس کی شاندار کامیابی، آٹھویں بار سیمی فائنل میں رسائی ہوسٹن: 2026...

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...