Home sticky post 2 پاکستانی شہریوں کو یواے ای کا ویزہ لینے میں سخت مشکلات، ویزہ پابندیوں کی وجوہات بھی سامنے آگئیں

پاکستانی شہریوں کو یواے ای کا ویزہ لینے میں سخت مشکلات، ویزہ پابندیوں کی وجوہات بھی سامنے آگئیں

Share
Share

اسلام آباد : پاکستانی شہریوں کو متحدہ عرب امارات کے ویزہ لینے میں سخت مشکلات کا سامنا ہے، ویزہ پابندیوں کی وجوہات بھی سامنے آگئیں۔
یو اے ای میں پاکستانی سفیر اور مقامی حکام کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں یو اے ای حکام نے ویزوں کے بندش سے متعلق پاکستان کے سامنے شکایات کے انبار لگا دیئے۔

اماراتی حکام کی جانب سے بتایا کہ پاکستانی شہری سیاست اور احتجاجوں میں ملوث ہیں، پاکستانی سوشل میڈیا پر عرب عمارات حکومت کی پالیسیوں پر تنقید کرتے ہیں اور ان کا یو اے ای میں سوشل میڈیا استعمال مثبت نہیں ہے۔

حکام کا کہنا تھا کہ یو اے آئی میں نوکریوں کے خواہشمند بعض پاکستانی امیدوار ڈگریوں کی تصدیق جعلی طریقے سے کراتے ہیں، کچھ پاکستانی شہریوں نے جعل سازی سے شناختی کارڈ اور پاسپورٹ میں ردوبدل کیا۔

عماراتی حکام نے مزید بتایا ہے کہ پاکستانی شہریوں کا چوری، دھوکہ دہی، بھیک مانگنے، جسم فروشی اور منشیات میں ملوث ہونے کا تناسب دوسرے ملکوں سے زیادہ ہے اور یہ تمام ڈیٹا کابینہ اجلاس میں پیش کرنے کے بعد پابندی کا فیصلہ کیا گیا۔

Share
Related Articles

ایم ڈی کیٹ 2026 کا شیڈول جاری، داخلہ ٹیسٹ 16 اگست کو ہوگا

پی ایم ڈی سی نے MBBS اور BDS داخلوں کے لیے اہم...

اسرائیلی ڈرون اور فضائی حملوں سے لبنان میں تباہی، 16 افراد شہید

جنوبی لبنان پر شدید بمباری، متعدد افراد زخمی اور لاپتا بیروت: جنوبی...

کینیڈا کی تاریخی کامیابی، قطر کو 6-0 سے شکست

وینکوور: فیفا ورلڈ کپ میں کینیڈا نے پہلی فتح کا جشن منا...

ایران جنگ کے اخراجات، پینٹاگون نے کانگریس سے 80 ارب ڈالر اضافی فنڈز مانگ لیے

واشنگٹن: دفاعی ضروریات کے لیے اضافی بجٹ کا مطالبہ امریکی محکمہ دفاع...