Home sticky post 3 بانی پی ٹی آئی کسی اور کیس میں گرفتار نہیں تو جیل سے رہا کر دیا جائے،تحریری فیصلہ

بانی پی ٹی آئی کسی اور کیس میں گرفتار نہیں تو جیل سے رہا کر دیا جائے،تحریری فیصلہ

Share
Share

اسلام آباد:ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے بانی پی ٹی آئی، فیصل واوڈا، شیخ رشید اور صداقت عباسی کے لانگ مارچ توڑ پھوڑ کیس میں بری ہونے کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ بانی پی ٹی آئی، فیصل واوڈا، شیخ رشید سمیت تمام ملزمان کو بری کیا جاتا ہے، بانی پی ٹی آئی کسی اور کیس میں گرفتار نہیں تو جیل سے رہا کر دیا جائے۔

جوڈیشل مجسٹریٹ یاسر محمود نے تحریری فیصلہ جاری کیا ہے۔

تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ کیس کا ٹرائل چلایا جاتا تب بھی سزا ہونے کے امکانات نہیں تھے، پراسیکیوشن نے موقف اپنایا کہ ہزار سے 12 سو کارکنان نے پولیس پر حملہ کیا، دلچسپ بات نوٹ کی گئی کہ ہزار سے 12 سو افراد کے حملے میں ایک بھی پولیس اہلکار زخمی نہیں ہوا۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے کہا کہ پراسیکیوشن کی جانب سے پیش کی گئی کہانی میں شکوک و شبہات پائے جاتے ہیں، مدعی? مقدمہ کے الزامات کو سچ ثابت نہیں کیا جا سکا۔

تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ بانی پی ٹی آئی، فیصل واوڈا، شیخ رشید سمیت تمام ملزمان کو بری کیا جاتا ہے، بانی پی ٹی آئی کسی اور کیس میں گرفتار نہیں تو جیل سے رہا کر دیا جائے۔

عدالت نے کہا کہ شہزاد وسیم اور اسد قیصر کو 24 فروری 2024ء کو کیس سے بری کردیا گیا تھا، فیاض الحسن چوہان، فردوس شمیم، فواد چوہدری اور شبلی فراز کو بھی بری کیا جاتا ہے۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے ملزمان کے ضمانتی مچلکے واپس کرنے کا حکم دے دیا۔

یاد رہے کہ بانی پی ٹی آئی اور دیگر کے خلاف تھانہ آبپارہ میں اگست 2022ء میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

Share
Related Articles

ایم ڈی کیٹ 2026 کا شیڈول جاری، داخلہ ٹیسٹ 16 اگست کو ہوگا

پی ایم ڈی سی نے MBBS اور BDS داخلوں کے لیے اہم...

اسرائیلی ڈرون اور فضائی حملوں سے لبنان میں تباہی، 16 افراد شہید

جنوبی لبنان پر شدید بمباری، متعدد افراد زخمی اور لاپتا بیروت: جنوبی...

کینیڈا کی تاریخی کامیابی، قطر کو 6-0 سے شکست

وینکوور: فیفا ورلڈ کپ میں کینیڈا نے پہلی فتح کا جشن منا...

ایران جنگ کے اخراجات، پینٹاگون نے کانگریس سے 80 ارب ڈالر اضافی فنڈز مانگ لیے

واشنگٹن: دفاعی ضروریات کے لیے اضافی بجٹ کا مطالبہ امریکی محکمہ دفاع...