Home تازہ ترین بانی پی ٹی آئی کے خلاف ملک بھر میں درج مقدمات کی تعداد 188 تک پہنچ گئی

بانی پی ٹی آئی کے خلاف ملک بھر میں درج مقدمات کی تعداد 188 تک پہنچ گئی

Share
Share

اسلام آباد:بانی تحریک انصاف عمران خان کے خلاف ملک بھر میں درج مقدمات کی تعداد 188 تک پہنچ گئی۔
وزارتِ داخلہ کی رپورٹ کے مطابق پنجاب میں بانی پی ٹی آئی کے خلاف 99 اور خیبرپختونخوا میں 2 مقدمات درج ہیں۔
اسلام آباد پولیس کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں بانی پی ٹی آئی کے خلاف 76 مقدمات درج ہیں۔
ایف آئی اے میں بانی پی ٹی آئی پر 7 مقدمات اور انکوائریز زیرِ التوا ہیں۔
رپورٹ کے مطابق نیب میں بانی پی ٹی آئی کے 3 مقدمات زیرِ التوا ہیں۔ توشہ خانہ فوجداری کیس میں سزا کے خلاف بانی پی ٹی آئی کی اپیل بھی زیرِ التوا ہے۔
بانی پی ٹی آئی پر اکتوبر، نومبر اور دسمبر میں احتجاج سے متعلق بھی مقدمات درج ہوئے ہیں۔

Share
Related Articles

اگر کشیدگی میں اضافہ جاری رہا تو اس کا سب سے زیادہ نقصان ایران کو ہوگا،سعودی عرب

ریاض:سعودی عرب نے مملکت اور خلیج تعاون کونسل کی دیگر ریاستوں کے...

کفایت شعاری کے اضافی اقدامات کی منظوری، کابینہ کا دو ماہ کی تنخواہ نہ لینے کا فیصلہ

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے جنگی صورتحال کے باعث کفایت شعاری کے...

اگر پٹرول کا اسٹاک تھا تو پاکستان میں قیمت 20 فیصد کیوں بڑھائی گئی؟،بیرسٹر گوہر

اسلام آباد:چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ وفاقی...