Home تازہ ترین انسداد دہشتگردی عدالت کا عمر ایوب اور راجہ بشارت کو رہا کرنے کا حکم

انسداد دہشتگردی عدالت کا عمر ایوب اور راجہ بشارت کو رہا کرنے کا حکم

Share
Share

راولپنڈی: انسداد دہشتگردی عدالت نے دہشتگردی کے مقدمات میں گرفتار پاکستان تحریک انصاف کے رہنماوٴں عمر ایوب اور راجہ بشارت کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔
پی ٹی آئی رہنماوٴں عمرایوب ، راجہ بشارت اور احمد چٹھہ کو راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش کیا گیا، اے ٹی سی کے جج امجد علی شاہ نے مقدمات پر سماعت کی، پی ٹی آئی کی جانب سے بابر اعوان سمیت دیگر وکلاء عدالت پیش ہوئے۔
دوران سماعت عدالت نے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب و دیگر پی ٹی آئی رہنماوٴں کی گرفتاری پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس میں کہا کہ پشاور ہائیکورٹ سے ضمانت ہونے کے باوجود کیوں گرفتار کیا۔
بعدازاں عدالت نے اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمرایوب، سابق صوبائی وزیر راجہ بشارت، راجہ ماجد، احمد چٹھہ اور ملک عظیم کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز جی ایچ کیو حملہ کیس میں فرد جرم عائد ہونے کے بعد پی ٹی آئی رہنماوٴں کو اڈیالہ جیل سے گرفتار کیا گیا تھا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز بانی پی ٹی آئی عمران خان کے علاوہ شیخ رشید سمیت دیگر 100 ملزمان پر فرد جرم عائد کی گئی تھی، جی ایچ کیو حملہ کیس کا مقدمہ تھانہ آر اے بازار راولپنڈی میں درج ہے، مقدمہ میں عمران خان سمیت 143 ملزمان نامزد ہیں جبکہ 23 ملزمان کو عدالت پہلے ہی اشتہاری قرار دے چکی ہے۔

Share
Related Articles

اولمپکس میں شرکت کرنے والے ہر ایتھلیٹ کو 10 ہزار ڈالر ملیں گے، آئی او سی کا بڑا اعلان

لوزان: International Olympic Committee نے اولمپکس میں شرکت کرنے والے ایتھلیٹس کے...

اسرائیل نے امریکا سے تل ابیب ایئرپورٹ خالی کرنے کی درخواست کر دی

تل ابیب: اسرائیل نے امریکا سے تل ابیب کے مرکزی بن گورین...

سرکاری ہسپتال میں پیدا ہونے والے ہر بچے کو سونے کی انگوٹھی، تامل ناڈو

تامل ناڈو: بھارتی ریاست تامل ناڈو کی حکومت نے ماں اور بچے...

خواتین کو کیسے لڑکے متوجہ کرتے ہیں؟ اداکارہ نمرہ شاہد نے دلچسپ رائے دے دی

کراچی: پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نمرہ شاہد نے خواتین کی...