Home تازہ ترین فیک نیوز پر وفاقی وزیرِ اطلاعات کو جیل میں ڈالیں،بیرسٹر سیف

فیک نیوز پر وفاقی وزیرِ اطلاعات کو جیل میں ڈالیں،بیرسٹر سیف

Share
Share

پشاور:تحریکِ انصاف کے رہنما اور کے پی حکومت کے مشیرِ اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف کا کہنا ہے کہ تحریکِ انصاف نے کبھی مذاکرات سے انکار نہیں کیا۔
بیرسٹر محمد علی سیف نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ شرط یہ ہے کہ مذاکرات بامعنی ہوں اور ڈرامہ نہ ہوں، احتجاج کے دوران بھی ہم مذاکرات کر رہے تھے۔
مشیرِ اطلاعات کے پی نے کہا کہ فیک نیوز پر کسی کو جیل میں ڈالنا ہے تو پہلے وفاقی وزیرِ اطلاعات کو پکڑیں۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے سیکڑوں کارکن زخمی ہیں اور دہشت گرد بھی ہمیں کہا جا رہا ہے۔
بیرسٹر سیف نے یہ بھی کہا ہے کہ آئین کے دائرے میں قانون کا نفاذ کرنا ہے تو ہم ساتھ دینے کے لیے تیار ہیں۔

Share
Related Articles

ملک میں سونے کی قیمتوں میں آج بڑا اضافہ

کراچی :پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں آج...

امریکا کا اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز کے بم فروخت کرنے کی منظوری کا فیصلہ

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز...

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی سعودی وزیر دفاع سے ملاقات، ایرانی ڈرون اور میزائل حملوں پر گفتگو

راولپنڈی :فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد...

پڑوسی ممالک کے خلاف کوئی حملہ یا میزائل حملے نہیں کیے جائیں گے،ایرانی صدر

تہران : ایران کے صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ پڑوسی...