Home تازہ ترین ملک معاشی استحکام کے بعد تیزی سے ترقی کی جانب گامزن ہے،وزیراعظم

ملک معاشی استحکام کے بعد تیزی سے ترقی کی جانب گامزن ہے،وزیراعظم

Share
Share

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے ہفتہ وار مہنگائی کی شرح مزید کم ہو کر ساڑھے تین فیصد (3.57) پر آنے پر پوری قوم کو مبارکباد دی ہے۔وزیراعظم نے کہا ہے کہ ملک معاشی استحکام کے بعد تیزی سے ترقی کی جانب گامزن ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے ہفتہ وار مہنگائی کی شرح مزید کم ہو کر ساڑھے تین فیصد (3.57) پر آنے پر پوری قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے اپنے پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ اللہ کے فضل و کرم اور معاشی ٹیم کی کاوشوں کی بدولت مہنگائی کی شرح گزشتہ چھ سال کی کم ترین سطح پر آگئی، 4 اکتوبر 2018 کے بعد آج پرائس انڈیکس کم ترین سطح پر ریکارڈ کیا گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ برس میں رواں ہفتے کی نسبت آج مہنگائی کی شرح میں 39.11 فیصد کی بڑی کمی معاشی ٹیم کی دن رات محنت کا نتیجہ ہے، عوام سے کئے گئے اپنے ہر وعدے پر قائم ہوں، عوام کی مشکلات کے ازالے کیلئے دن رات محنت کا عہد کیا تھا۔
شہباز شریف نے کہا کہ بطور خادم پاکستان اپنے کئے گئے ہر عہد پر قائم ہوں، روزگار کی فراہمی، ملکی صنعتی ترقی اور غیر ملکی سرمایہ کاری میں مزید اضافے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں، ملک معاشی استحکام کے بعد ترقی کی جانب تیزی سے گامزن ہے۔
وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ بیرون ملک سے ترسیلات زر، دوست ممالک سے سرمایہ کاری میں اضافہ، سفارتی تعلقات میں استحکام پاکستان کی ترقی کے سفر کی عکاسی ہے، پاکستان کی ترقی و خوشحالی کیلئے ہماری سیاسی قربانیاں رائیگاں نہیں گئیں، ملکی ترقی کے سفر میں تمام اسٹیک ہولڈرز اپنا مثبت کردار ادا کر رہے ہیں۔

Share
Related Articles

پٹرول 80 روپے سستا، شہباز شریف کا بڑا اعلان، عوام کیلئے بڑا ریلیف

پاکستان میں پٹرول کی قیمت میں 80 روپے فی لیٹر کمی، وزیراعظم...

مشرقِ وسطیٰ کشیدگی: وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت، قابلِ التوا ترقیاتی منصوبے فوری روکنے کا فیصلہ

اسلام آباد: مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے پیش نظر وزیراعظم Shehbaz...

صدرٹرمپ کا ایران کے خلاف جنگ جاری رکھنے اور آئندہ 2 سے 3 ہفتوں میں مزید شدید حملے کرنے کا اعلان

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مقاصد کی تکمیل تک ایران کے...

افغان طالبان رجیم کی نااہلی، معیشت کے بعد سماجی ڈھانچہ بھی تباہی کے دہانے پر

کابل: افغان طالبان رجیم کی تمام تر توجہ دہشتگردوں کی پشت پناہی...