Home تازہ ترین وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز 8روزہ سرکاری دورے پر چین روانہ

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز 8روزہ سرکاری دورے پر چین روانہ

Share
Share

لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف 8روزہ سرکاری دورے پر چین روانہ ہوگئیں، مریم نواز دوست ملک کا دورہ کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون وزیر اعلیٰ ہیں۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف 8 سے 15 دسمبر تک چین کا دورہ کریں گی۔

سینیئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، وزیر اطلاعات و ثقافت عظمیٰ زاہد بخاری، وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر، وزیر زراعت عاشق کرمانی سمیت اعلیٰ سطح وفد بھی وزیراعلیٰ کے ہمراہ ہے۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف بیجنگ، شنگھائی، شن ژین اور گوانگ ژو کے دورے کریں گی جبکہ چین کے وزراء، اعلی حکام اور ماہرین سے بھی ملاقاتیں کریں گی۔

پاکستان کی پہلی خاتون وزیراعلیٰ چین میں مختلف ملاقاتیں، تقاریب اور کانفرنس میں شرکت کریں گی۔

خیال رہے کہ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کو چین کی حکمران جماعت کمونسٹ پارٹی آف چائنا کی طرف سے دورے کی دعوت دی گئی ہے۔

Share
Related Articles

اڑان پاکستان پروگرام کے تحت 2035ء تک مجموعی قومی پیداوار کی شرح نمو کا ہدف 6 فیصد مقرر

اسلام آباد:اڑان پاکستان پروگرام کے تحت 2035ء تک قومی معیشت کو ٹریلین...

پوپ لیو کی قوم پرستانہ سیاست پر تنقید، نفرت کی دیواروں اور سرحدوں کو مٹانے کی دعا

ویٹی کن :ویٹی کن سٹی میں عظیم الشان عبادت (سنڈے ماس) کے...

پہلگام واقعہ کے بعد بھارتی الزامات بے بنیاد اور خطرناک ہیں، بلاول بھٹو

لندن:پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری...

بیٹرز ہداد مایا کوئنز کلب ٹینس ٹورنامنٹ کے دوسرے مرحلے میں پہنچ گئیں

لندن:برازیل کی بیٹرز ہداد مایا نےکوئینز کلب ٹینس ٹورنامنٹ کے دوسرے مرحلے...