Home تازہ ترین سندھ میں ایم ڈی کیٹ کا دوبارہ انعقاد، پرچہ میڈیا کے سامنے صندوقوں سے نکالا گیا

سندھ میں ایم ڈی کیٹ کا دوبارہ انعقاد، پرچہ میڈیا کے سامنے صندوقوں سے نکالا گیا

Share
Share

کراچی:سندھ کے میڈیکل کالجوں میں داخلوں کے لیے آئی بی اے سکھر کے زیرِ انتظام ایم ڈی کیٹ کا انعقاد کیا جا رہا ہے، صوبے میں قائم 7 امتحانی مراکز میں بیک وقت پرچہ جاری ہے۔

صوبے بھر میں مجموعی طور پر 38 ہزار سے زائد طلبہ امتحان میں حصہ لے رہے ہیں، ایم ڈی کیٹ کراچی، حیدرآباد، جام شورو، شہید بے نظیر آباد، لاڑکانہ اور سکھر میں بیک وقت ہو رہا ہے۔

کراچی میں جامعہ کراچی اور جامعہ این ای ڈی میں ٹیسٹ کی نگرانی وائس چانسلر آئی بی اے ڈاکٹر آصف شیخ کر رہے ہیں۔

آصف شیخ نے میڈیا کے سامنے بڑے صندوقوں سے پرچہ نکالا اور بتایا کہ پرچہ سیل ہے اور اس کا کوئی حصہ آؤٹ نہیں ہوا۔

انہوں نے کہا کہ صندوق بند گاڑی میں لائے گئے جس کی نگرانی کیمرے کر رہے تھے اور پولیس بھی ہمراہ تھی۔

آصف شیخ کا کہنا ہے کہ جوابی کاپی رات 10 بجے سے پہلے جاری کی جائے گی۔

Share
Related Articles

حج انتظامات، عازمین کو حاجی کیمپ سے ٹکٹ، ویزہ، شناختی لاکٹ، اسٹیکرز اور موبائل سم ملے گی

اسلام آباد:وفاقی وزیر مذہبی امور کی زیرصدارت حج انتظامات کے حوالے سے...

وزیراعظم اور نواز شریف نے کینال منصوبے پر پیپلز پارٹی کے تحفظات دور کرنے کی ہدایت کردی

اسلام آباد:مسلم لیگ (ن) کے صدر اور وزیراعظم شہباز شریف نے متنازع...

اسلام آباد سمیت تمام ہائی کورٹس میں مستقل چیف جسٹس تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:ملک کی چاروں ہائی کورٹس سمیت اسلام آباد ہائی کورٹ میں...