Home تازہ ترین تمہاری نافرمانی کی ایسی کی تیسی، جو مرضی کرلو تمہاری دال نہیں گلنی،عطا اللّٰہ تارڑ

تمہاری نافرمانی کی ایسی کی تیسی، جو مرضی کرلو تمہاری دال نہیں گلنی،عطا اللّٰہ تارڑ

Share
Share

لاہور:وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللّٰہ تارڑ نے کہا ہے کہ ملک میں انتشار نہیں ہوگا جہاں بھی ہوگا ہم اس کے سامنے کھڑے ہوں گے۔

لاہور میں ایف جی اے چرچ میں کرسمس تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم کرسمس کی خوشیاں آپ کے ساتھ مل کر منائیں گے، آپ کی ہر خوشی ہر غم میں آپ کا یہ بھائی آپ کے ساتھ کھڑا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ جو نافرمانی اور تشدد کی سیاست ہے عوام نے اسے مسترد کردیا ہے، ایک جھوٹا بیانیہ بنایا جارہا ہے، لاشوں کی سیاست کی جارہی ہے۔

عطا اللّٰہ تارڑ نے کہا کہ سول نافرمانی کی کال شرمناک ہے، تمہاری نافرمانی کی ایسی کی تیسی، نافرمانی تو تمہارے خون کے اندر ہے لوگوں نے اس کو مسترد کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جو مرضی کرلو تمہاری دال نہیں گلنی، تمہارے لوگ دم دبا کر بھاگے ہیں، کے پی حکومت صوبے میں امن و امان لانے کے لیے سنجیدہ نظر نہیں آرہی۔

عطاء تارڑ نے مزید کہا کہ لطیف کھوسہ نے 278 لاشوں کی بات کی ان کے گھر سے لاشیں اکٹھی کریں۔

Share
Related Articles

امریکی خاتون صحافی کوغیرمناسب لباس پہن کروائٹ ہاؤس آنا مہنگا پڑگیا

واشنگٹن:امریکی خاتون صحافی کو بطور وائٹ ہاوٴس کی نمائندہ پہلے دن لباس...

پنجاب سب کا ہے،یہاں ہر شخص بلا خوف و خطر اپنی عبادات سرانجام دے سکتا ہے، مریم نواز

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے کہا ہے کہ پنجاب سب کا...

صدر ٹرمپ کا تیل اور گیس پر18فروری سے ٹیرف عائد کرنے کا اعلان

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تیل اور گیس پر18فروری سے ٹیرف...

لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق دائر درخواستوں پر فریقین سے جواب طلب

کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق دائر درخواستوں...