Home تازہ ترین بدعنوانی کسی بھی ملک کی معیشت اور سماجی ڈھانچے کے لیے ایک گھناوٴنا چیلنج ہے، وزیراعظم

بدعنوانی کسی بھی ملک کی معیشت اور سماجی ڈھانچے کے لیے ایک گھناوٴنا چیلنج ہے، وزیراعظم

Share
Share

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ بدعنوانی گھناوٴنا چیلنج، عوام کرپشن کے خاتمے میں حکومت کا ساتھ دیں۔ نوجوان نسل کرپشن کے خاتمے اور شفاف نظام کے قیام میں کلیدی کردار ادا کر سکتی ہے۔بدعنوانی کے خلاف عالمی کوششوں کو مستحکم کرنے کی ضرورت ہے۔
انسداد بدعنوانی کے عالمی دن کے موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے خصوصی پیغام میں کرپشن کے خاتمے کے لیے حکومت کے عزم کو دہرایا اور تمام شہریوں پر زور دیا کہ وہ شفاف اور جوابدہ معاشرے کے قیام کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔
وزیراعظم نے کہا کہ 9 دسمبر کو منایا جانے والا یہ دن ہمیں یاد دلاتا ہے کہ بدعنوانی کے خلاف عالمی کوششوں کو مستحکم کرنے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے اس سال کے موضوع “بدعنوانی کے خلاف نوجوانوں کے ساتھ متحد ہونا، کل کی سالمیت کی تشکیل” کو سراہتے ہوئے کہا کہ نوجوان نسل کرپشن کے خاتمے اور شفاف نظام کے قیام میں کلیدی کردار ادا کر سکتی ہے۔
شہباز شریف نے مزید کہا کہ بدعنوانی کسی بھی ملک کی معیشت اور سماجی ڈھانچے کے لیے ایک گھناوٴنا چیلنج ہے، یہ قوموں کو ان کی صلاحیتوں سے محروم کر دیتی ہے اور عوام کو مساوی مواقع اور منصفانہ حکمرانی کے فوائد سے محروم رکھتی ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ کرپشن کی وجہ سے ترقیاتی وسائل کا صحیح استعمال نہیں ہو پاتا جس سے عدم مساوات بڑھتی ہے اور عوامی خدمات کی فراہمی متاثر ہوتی ہے، اس کا نتیجہ حکومت اور شہریوں کے درمیان اعتماد کے فقدان کی صورت میں نکلتا ہے۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ان کی حکومت کرپشن کے خلاف ہر سطح پر جدوجہد کے لیے پرعزم ہے، قومی احتساب بیورو (نیب) اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے بدعنوان عناصر کے خلاف کارروائی کر رہے ہیں تاکہ عوامی وسائل کی لوٹ مار کا خاتمہ کیا جا سکے۔
وزیراعظم نے میڈیا کے فعال کردار کو بھی سراہا اور کہا کہ شفافیت اور احتساب کے فروغ میں میڈیا کی شمولیت ناگزیر ہے۔
انہوں نے اس دن کے موقع پر تمام پاکستانیوں سے اپیل کی کہ وہ بدعنوانی کے خلاف مہم میں حکومت کا ساتھ دیں اور ایک ایسے پاکستان کے لیے جدوجہد کریں جہاں قانون کی حکمرانی اور احتساب سب کے لیے یقینی ہو۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے مزید کہا کہ آئیے ہم متحد ہو کر ایک ایسا مستقبل بنائیں جہاں عوامی وسائل کو عوام کی فلاح و بہبود کے لیے موٴثر طریقے سے استعمال کیا جائے اور ہر شہری انصاف اور دیانت کی بنیاد پر زندگی گزار سکے۔

Share
Related Articles

صدر ٹرمپ طیارے کی سیڑھیاں چڑھتے ہوئے لڑکھڑا گئے

نیوجرسی :امریکی صدر ایئرفورس ون طیارے کی سیڑھیاں چڑھتے ہوئے لڑکھڑا گئے۔برطانوی...

ٹام کروز کی جلتا ہوا پیراشوٹ پہن کر ہیلی کاپٹر سے چھلانگ، نیا ریکارڈ قائم کردیا

مشن امپاسبل! دی فائنل ریکننگ کے اداکار ٹام کروز نے دوران شوٹنگ...

اقتصادی سروے میں آئی ٹی ملک کا تیزی سے ترقی کرنے والا نمایاں شعبہ قرار

اسلام آباد:قومی اقتصادی سروے 25-2024 میں انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) کو ملک...

حج سیزن کے تمام انتظامات پرسعودی قیادت، حکومت اور عوام کی عازمین کے لئے خدمات قابل فخرو لائق تحسین ہیں ،حافظ طاہر اشرفی

اسلام آباد:چیئرمین پاکستان علماء کونسل و سیکرٹری جنرل انٹرنیشنل تعظیم حرمین شریفین...