Home تازہ ترین خیبر پختونخوا حکومت کا 25 دسمبر کو مینار پاکستان پر ڈی چوک شہداء کی دعائیہ تقریب کا اعلان

خیبر پختونخوا حکومت کا 25 دسمبر کو مینار پاکستان پر ڈی چوک شہداء کی دعائیہ تقریب کا اعلان

Share
Share

پشاور: خیبر پختونخوا حکومت نے ایک بار پھر 25 دسمبر کو مینار پاکستان پر ڈی چوک شہداء کی دعائیہ تقریب کا اعلان کرتے ہوئے چیلنج کیا ہے کہ ن لیگ بھی جلسہ کرلے اور ہم بھی، اس روز آپ کے جلسے سے زیادہ لوگ نکلیں گے اور ثابت کریں گے کہ وہ عمران خان کے ساتھ ہیں۔

اس بات کا اعلان معاون خصوصی سہیل آفریدی نے کے پی اسمبلی اجلاس کے دوران کیا۔انہوں نے کہا 26 نومبر کو نہتے لوگوں پر گولیاں برسائی گئیں یہاں اخلاقی اقدارختم ہوچکے ہیں کچھ لوگ دوسروں کے احسانات تلے دب چکے ہیں جوحق کی بات تک نہیں کرسکتے ہم اپنا آئین و قانونی حق لینے ڈی چوک گئے تھے اگر عمران خان کو ناحق جیل میں نہ ڈالا گیا ہوتا تو ہم اسلام آباد نہ جاتے، پچھلے ڈھائی برس سے قانون کا دروازہ کھٹکھٹارہے ہیں لیکن ہمیں انصاف نہیں مل رہا۔

انہوں نے کہا کہ ہم ججز مداخلت پر خطوط لکھ رہے ہیں اتنے عرصہ مزاحمتی تحریک کسی نے نہیں چلائی جو پی ٹی آئی ورکرز نے انجام دی، ہماری سیاسی لیڈرشپ بے گناہ قید میں ہے۔

انہوں نے کہا کہ 25 دسمبرکو لاہور مینار پاکستان میں شہداء کیلئے دعائیہ تقریب منعقد کریں گے اس کے مقابلے میں آپ بھی پنجاب میں جلسہ کرلیں اگرہمارے لوگ زیادہ نہ ہوئے تو استعفیٰ دے دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پشتون ہمیشہ ظلم کے خلاف کھڑا ہوا ہے ہم نے کسی کی غلامی نہیں کی ہے، پشتونوں کے سروں کی قیمت ادا کرنے والے آج ہمیں درس دیں گے۔

اس مو قع پر جے یو آئی کی رکن صوبائی اسمبلی ریحانہ اسماعیل کی جانب سےکورم کی نشاندہی کی گئی جس کے بعد اجلاس کل بروزمنگل تک کیلئے ملتوی کردیاگیا۔

Share
Related Articles

پانی کی ترسیل روکنا ہمارے لیے اعلانِ جنگ کے برابر ہوگا،بھارتی آبی جارحیت پر بلاول بھٹو کا دو ٹوک موقف

واشنگٹن :پاکستان کے پارلیمانی وفد کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری کاواشنگٹن کے...

پاکستان امن کا خواہش مند ، مودی عالمی برادری سے بھی جھوٹ بول رہا ہے،بلاول بھٹو زرداری

نیویارک:پاکستانی سفارتی مشن کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری نے ایک بار پھر...

کشمیریوں کی بہادرانہ جدوجہد کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا،فیلڈ مارشل

راولپنڈی : فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ مسئلہ...

وزیر داخلہ کا فرنٹیئر کور خیبرپختونخوا کے ہیڈکوارٹر وانا کا دورہ، جوانوں کے ساتھ عید منائی

وانا:وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر فرنٹیئر کور...